جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کا وسطی اسرائیل پر میزائل حملہ: تل ابیب کے قریب تباہی، 30 ملین ڈالر کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-01
in عالمی خبریں
A A
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

یروشلم/تہران،31 مارچ (یواین آئی )مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی نے اس وقت سنگین رخ اختیار کر لیا جب ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی گئی۔ اس حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے متعدد شہر لرز اٹھے، جبکہ دوسری جانب ایرانی فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایک جدید ترین امریکی ساختہ ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کے ملبے گرنے سے تل ابیب اور اس کے گردونواح میں شدید نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے تصدیق کی ہے کہ گُش دان کے علاقے میں ملبہ گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ بنی براک میں میزائل حملوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔تل ابیب کے قریبی ٹاؤن میں ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالا جا سکے۔
تہران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ایرانی فوج نے اصفہان کے فضائی حدود میں ایک جدید ترین ایم کیو نائن (MQ-9) ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اس ڈرون کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ یہ ڈرون نگرانی اور درست ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ موجودہ تنازع کے دوران وہ اب تک مجموعی طور پر 146 ڈرونز مار گرا چکے ہیں۔
اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کے اندر بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔یہ حالیہ تصادم ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور بین الاقوامی برادری فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
یواین آئی ۔م اع

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رشبھ پنت اور کے ایل راہل کے درمیان ہوگا دلچسپ مقابلہ

Next Post

جنگ کا خاتمہ صرف ہماری شرائط پر ہوگا، ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ، ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں: ایرانی صدر

جنگ کا خاتمہ صرف ہماری شرائط پر ہوگا، ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.