کویت سٹی، 30 مارچ (یواین آئی )مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اب ہمسایہ ممالک تک پھیلنا شروع ہو گئی ہے ایران کی جانب سے کویت کے اہم انفراسٹرکچر پر کیے گئے تازہ حملے کے نتیجے میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا بڑا مرکز شدید متاثر ہوا ہے کویت کی وزارتِ بجلی و پانی کے مطابق ایرانی جارحیت کا نشانہ وہ پلانٹ بنا جو سمندری پانی کو پینے کے قابل بناتا ہے اور بجلی فراہم کرتا ہے۔ پلانٹ کی مرکزییہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں، اور ایسے حملے سپلائی چین کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔
کویتی سرکاری میڈیا نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی اور حالیہ جنگی صورتحال کی وجہ سے کویت اس تنازع کا غیر ارادی طور پر حصہ بنتا جا رہا ہے۔ عمارت اور تکنیکی آلات کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جس سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تکنیکی اور ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاکہ پلانٹ کی سرگرمیاں بحال کی جا سکیں۔کویت گزشتہ ایک ماہ سے جاری امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ کے تناظر میں مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران نے تاحال اس مخصوص حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔










