جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل 2026: پیٹ کمنز کی عدم دستیابی، ایشان کشن سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان نامزد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-19
in کھیل
A A
کشن اور کوہلی کی جارحانہ بلے بازی، ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 227 رن سےشکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

حیدرآباد ،18 مارچ (یو این آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز سے قبل سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ آسٹریلیائی فاسٹ بالر پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث ابتدائی چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
فرنچائز کے مطابق پیٹ کمنز ابھی تک اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شرکت پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ ایشان کشن کی قیادت میں نوجوان آل راؤنڈر ابھیشک شرما نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ایشان کشن کو یہ ذمہ داری ان کی شاندار فارم اور قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی کپتانی میں جھارکھنڈ کو پہلی بار سید مشتاق علی ٹرافی کا فاتح بنایا، جہاں انہوں نے 517 رنز اسکور کیے۔
حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میں ایشان کشن نے ہندوستانی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 207 کے اسٹرائیک ریٹ سے 532 رنز بنا کر اپنی دھاک بٹھائی۔
سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ کو امید ہے کہ ایشان کشن اپنی جارحانہ بیٹنگ اور حالیہ قائدانہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو ٹورنامنٹ کے آغاز میں فتوحات دلانے میں کامیاب رہیں گے۔
ادھر کولکتہ نائٹ رائڈرز ( کے کے آر) کے تیز گیند باز ہرشیت رانا کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے زیادہ تر میچوں سے باہر رہنے کا امکان ہے۔ ہرشیت رانا اس وقت گھٹنے کی سرجری کے بعد بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، جو فروری میں ہوئی تھی۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ابھی تک ان کی واپسی کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ہرشیت رانا کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ایک مشقی میچ کے دوران گھٹنے میں تکلیف ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کر رہے ہیں۔ اگر وہ اس سیزن میں نہیں کھیل پاتے، تو یہ ان کے لیے دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہوگا جس سے وہ محروم رہیں گے۔ حال ہی میں انہیں ‘بہترین نووارد کھلاڑی’ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔کولکتہ نائٹ رائڈرز کو پہلے ہی مستفیض الرحمن کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جنہیں بی سی سی آئی کی ہدایت پر ریلیز کر دیا گیا تھا۔ ان کے متبادل کے طور پر ٹیم نے بلیسنگ موزاربانی کو شامل کیا ہے۔ ٹیم کے پاس متیشا پتھیرانا، ویبھو اروڑہ، آکاش دیپ، عمران ملک اور کارتک تیاگی جیسے گیند باز موجود ہیں۔
کیمرون گرین اور رمن دیپ سنگھ بھی بالنگ کے آپشنز فراہم کرتے ہیں۔آئی پی ایل کے 19ویں سیزن کا آغاز 28 مارچ سے ہو رہا ہے۔ کے کے آر اپنا پہلا میچ 29 مارچ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق، کولکتہ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرز حیدرآباد، پنجاب کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا سامنا کرنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی سی بی کے مستقبل پر آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل

Next Post

ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیار: متحدہ عرب امارات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
عرب اسلامی آٹھ ملکوں اور امریکہ کا ” غزہ تعمیر نو ” کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا عزم

ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیار: متحدہ عرب امارات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.