جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قطر نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-08
in عالمی خبریں
A A
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

دوحہ، 7 مارچ (یو این آئی) ایران کی جانب سے جاری حملوں کے دوران قطر نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر دوبارہ کھول دیں۔
قطر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایک ہفتہ پہلے شروع ہونے والی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ محدود پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔
قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کی شام محدود پیمانے پر فضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا، اتھارٹی کے مطابق پروازیں قطری مسلح افواج کے ساتھ رابطے میں ’’مخصوص متبادل فضائی راستوں‘‘ کے ذریعے محدود آپریشنل صلاحیت کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ فضائی حدود جزوی طور پر کھولی جا رہی ہیں، اس میں صرف انخلا اور ضروری سامان لے جانے والی کارگو پروازوں کو اجازت دی جائے گی، آئندہ دنوں میں مزید پروازوں کا انحصار سیکیورٹی صورت حال کے جائزے پر ہوگا۔
الجزیرہ کے مطابق یہ اقدام خلیج کے ایک اہم ترین فضائی مرکز کے ساتھ ہوائی روابط بحال کرنے کی جانب ایک محتاط پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے، تاہم حالات اب بھی معمول پر نہیں آئے۔ دوحہ آنے اور جانے والی باقاعدہ کمرشل پروازیں فی الحال معطل رہیں گی جب تک اس بارے میں مزید سرکاری اعلان نہیں کیا جاتا۔
جن مسافروں کی بکنگ پہلے سے تصدیق شدہ ہے انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ ہفتہ کی صبح کے اوائل میں قطر ایئرویز نے اعلان کیا کہ وہ 7 مارچ کو وطن واپسی کی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے جو حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو کر درج ذیل شہروں کے ایئرپورٹس تک جائیں گی: لندن، پیرس، میڈرڈ، روم اور فرینکفرٹ۔
ایئرلائن نے مزید بتایا کہ ترجیح ان مسافروں کو دی جائے گی جو پھنس گئے ہیں اور جن کے ساتھ خاندان موجود ہیں، عمر رسیدہ مسافر، اور وہ افراد جنھیں فوری طبی یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سفر کی ضرورت ہے۔
قطر نے ابتدائی طور پر 28 فروری کو اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ خطے میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اور تمام پروازوں کے لیے اعلیٰ ترین سطح کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا بتائی گئی تھی۔
7 روز سے جاری اس تنازع کے دوران خلیجی ملک قطر پر بارہا ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جس کے باعث ملک کو اپنی فضائیہ کو فعال کرنا پڑا اور اپنے علاقے کے دفاع کے لیے میزائل روکنے والے نظام استعمال کرنا پڑے۔ قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ جمعرات کے روز ایران سے داغے گئے 14 بیلسٹک میزائل اور چار ڈرون کے ذریعے قطر کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ اس تنازع کے آغاز کے بعد سے دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب کا تیل تنصیبات اور ہوائی اڈے پر حملے کی کوششیں ناکام بنانے کا دعویٰ

Next Post

ایران کی جنگ کے 8 ویں روز اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا
عالمی خبریں

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

2026-10-28
صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم
عالمی خبریں

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

2026-10-28
عالمی خبریں

یوکرین جنگ کے دوران شمالی کوریا کے فوجیوں کو میدانِ جنگ کا قیمتی عملی تجربہ حاصل ہو رہا ہے: امریکی جنرل

2026-10-28
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین

2026-10-28
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
عالمی خبریں

امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا

2026-10-28
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا

2026-10-28
عالمی خبریں

سمندری طوفان ارنب کے خطرے کے پیش نظر نیپال میں ہائی الرٹ، شدید بارش، تیز ہواؤں اور برف باری کا خدشہ

2026-10-28
عالمی خبریں

ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک

2026-10-28
Next Post
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی

ایران کی جنگ کے 8 ویں روز اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.