جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس یوکرینی شہریوں کو جبراً ملک سے نکال رہا ہے، بلنکن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-16
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Balkin

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

واشنگٹن//
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ لاکھوں یوکرینی باشندوں کو یوکرین کے مشرقی اور جنوبی حصوں سے ’جن پر اس کا کنٹرول ہے‘ جبراً نکال کر روس بھیج رہا ہے۔
بلنکن نے کہا کہ اندازاً 9 لاکھ سے 16 لاکھ یوکرینی شہریوں کو جن میں دو لاکھ ساٹھ ہزار بچے بھی شامل ہیں حراست میں لیا گیا‘ ان سے تحقیقات کی گئیں۔ اور انہیں زبردستی انکے گھروں سے نکال کر روس بھیجا گیا۔اور چھان بین کی کارروائیوں کے بعد ان میں سے کچھ کو مشرق بعید کے الگ تھلگ علاقوں میں بھی بھیجا گیا۔
13 جولائی کو ایک بیان میں بلنکن نے روس کو ان کارروائیوں کو بند کرنے کے لئے کہا جو بقول ان کے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جنہیں 1949 کے جنیوا کنونشن یا جنیوا معاہدوں کی کسی بھی شق کی بنیاد پر تحفظ حاصل ہے، ان کی غیر قانونی منتقلی اور انہیں زبر دستی کہیں اور بھیجنا چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اور جنگی جرم ہے۔بیان میں بلنکن نے کہا کہ چھان بین اور چھانٹ کر لوگوں کو الگ کرنے کی کارروائیاں خاندان کے افراد کو جدا کر رہی ہیں اوریوکرینی پاسپورٹ ضبط کرکے روسی پاسپورٹ دینا بظاہر یو کرین کے کچھ حصوں میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچ جانے والوں میں سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روسی حکام نے ہزاروں لوگوں کو ڈونیٹسک میں نظر بندی کیمپوں میں بھیجا ہے جن کو ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند کنٹرول کرتے ہیں۔ جہاں اطلاعات کے مطابق بہت سوں پر تشدد کیا جارہا ہے اور انہیں اذیتیں دی جا رہی ہیں۔
اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ بعض ایسے افراد جنہیں چھان بین کے عمل کے لئے منتخب کیا گیا تھا، انہیں سرسری سماعت کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔
11 جولائی 2022 کو یوکرائن کے شہر خارکیو کے ایک رہائشی محلے میں روسی حملے کے بعد امدادی کارکنوں نے تباہ شدہ کار کی آگ بجھا دی۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ فلٹریشن پروگرام یا لوگوں کو چھانٹ کر الگ کرنے کا پروگرام پہلے ہی بنا لیا گیا تھا۔ اور یہ اسی طرح کا پروگرام ہے جس پر روس، چیچنیا سمیت دوسری جنگوں میں بھی عمل کر چکا ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ اسکے لئے روس کو ذمہ دار ٹھیرایا جانا چاہئیے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ہی سبب ہے کہ ہم مظالم کی دستاویزات اور شواہد اور ثبوت حاصل کرنے اور انہیں محفوظ کرنے کی یوکرینی اور بین الاقوامی حکام کی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
یہ بیان یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کے بارے میں دی ہیگ میں’ یوکرین اکاونٹیبلٹی‘ کانفرنس سے ایک روز قبل آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب کا اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

Next Post

میرے دورہ سعودی عرب کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے: بائیڈن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
Next Post
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر

میرے دورہ سعودی عرب کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے: بائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.