کولمبو//
سری لنکا میں جاری بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے پیش نظر اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے صدر گوٹابایا راجہ پکشے کا استعفی منظور کر لیا۔
اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صدر گوٹابایا راجہ پکشے کا استعفی قبول کر لیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کا عمل 7 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجہ پکشے کا استعفی گزشتہ شام اسپیکر کو موصول ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے دوران سری لنکا کے صدر ملک سے فرار ہو کر پہلے مالدیپ پھر سنگاپور چلے گئے تھے۔
سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پکشے نے سنگاپور سے بذریعہ ای میل اپنا استعفی اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ کو بھیجا تھا۔