جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سنجو سیمسن کی خطرناک بلے بازی ، ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in کھیل
A A
ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

کولکتہ، یکم مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے سنجو سیمسن (97 رن ناٹ آوٹ ) کی خطرناک اور ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت اتوار کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے آخری دلچسپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں پانچ مارچ کو اس کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔
ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی، تاہم میچ کے اصل ہیرو سنجو سیمسن کی جارحانہ اور ذمہ دارانہ اننگز نے ٹیم کو سنبھال لیا۔ ایک طرف جہاں وکٹ گرتے رہے وہیں سنجو سیمسن پہاڑ کی طرح ڈٹ کر ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کا سامنا بغیر کسی دباؤ کے کرتے رہے اور اسکور بورڈ میں رنوں کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا اور ٹیم انڈیا کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سنجو نے 50 گیندوں میں 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے شاندار 97 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
اوپنر ابھیشیک شرما نے پہلے اوور میں پانچ رن بنائے، جہاں عقیل حسین کے اوور میں کوئی باؤنڈری نہیں آئی۔ دوسرے اوور میں میتھیو فورڈ کی باؤنسر ابھیشیک کے ہیلمٹ پر لگی جس کے بعد کنکشن پروٹوکول کے تحت کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا اور فزیوز نے ان کا معائنہ کیا۔
تیسرے اوور کی آخری گیند پر عقیل حسین نے ابھیشیک شرما کو کیچ آؤٹ کرا دیا۔ بیک آف لینتھ گیند پر ابھیشیک نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن گیند ہوا میں بلند ہوگئی اور شمرون ہٹمائر نے کیچ تھام لیا۔ اس اوور میں سنجو سیمسن نے دو چھکے جڑ کر ٹیم کے اسکور کو رفتار دی اور مجموعی طور پر 17 رن بنے۔
پانچویں اوور کی تیسری گیند پر ہندوستان کو دوسرا دھچکا لگا جب ایشان کشن 10 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں جیسن ہولڈر نے ہٹمائر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پاور پلے کے اختتام تک ہندوستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 53 رن اسکور بنایا۔
اس کے بعد سنجو سیمسن اور کپتان سوریہ کمار یادو نے اننگز کو سنبھالا۔ ساتویں اوور میں دونوں نے مل کر 14 رن بنائے جس میں سیمسن کا چوکا اور سوریہ کمار کا چھکا شامل تھا۔ دسویں اوور میں سیمسن نے گوداکیش موتی کی گیند پر چوکا لگا کر 26 گیندوں پر اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔
تاہم گیارہویں اوور میں ہندوستان کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب سوریہ کمار یادو 16 گیندوں پر 18 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے سیمسن کے ساتھ 35 گیندوں پر 58 رن کی اہم

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا: انٹر میامی کی اورلینڈو سٹی کے خلاف شاندار واپسی

Next Post

سعودی شہر راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
امریکہ نے سعودی آئل پلانٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی

سعودی شہر راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.