نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ماہ نشر ہونے والے من کی بات پروگرام کے لیے لوگوں سے اپنے خیالات اور تجاویز دینے کو کہا ہے ’من کی بات‘ کا سیکوئل 31 جولائی کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر کیا جائے گا جمعہ کو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہاکہ”کیا آپ کے پاس اس ماہ کے من کی بات پروگرام کے لیے معلومات ہیں، جو 31 تاریخ کو نشر ہو گا؟ میں انہیں سننے کا منتظر ہوں۔ انہیں مائی گو یا نموایپ پر شیئر کریں۔ 1800-11-7800 ڈائل کرکے اپنا پیغام ریکارڈ کریں۔
وزیر اعظم ہر مہینے کے آخری اتوار کو من کی بات پروگرام میں ہم وطنوں کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔