کیف، 23 فروری (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ پوتن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی صدر پوتن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے، روسی صدرکو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر پوتن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے، ان کو روکنا اور انہیں یوکرین پرقبضہ نہ کرنے دینا پوری دنیا کے لیے فتح ہوگی۔
دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہےکہ یوکرین کے علاقے اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔










