کولمبو، 18 فروری (یواین آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اپنی بلے بازی سے کہرام مچا دیا ہے۔ نمیبیا کے خلاف اہم ترین میچ میں فرحان نے نہ صرف شاندار سنچری داغی بلکہ وہ رواں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان کی اس برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان نے حریف ٹیم کو جیت کے لیے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔
کولمبو کے میدان میں صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے بولرز کو بے بس کر دیا۔ فرحان نے صرف 58 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی اننگز میں 11 دلکش چوکے اور 4 فلک بوس چھکے شامل تھے۔ اس انفرادی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے بورڈ پر 200 رنز کا بڑا ہدف سجایا۔رواں ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان کی فارم عروج پر ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے:








