منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے گیارہویں وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-18
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش کے گیارہویں وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

ڈھاکہ، 17 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے صدر اور 17 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے والے طارق رحمان نے منگل کے روز بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا، صدر محمد شہاب الدین نے سہ پہر 4:15 بجے انہیں بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم کا حلف دلایا، مسٹر طارق رحمان بنگلہ دیش کے گیارہویں وزیر اعظم ہیں۔ جولائی 2025 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد محمد یونس بنگلہ دیش حکومت کے مشیر کے طور پر ملک کے معاملات سنبھال رہے تھے۔ مسٹر یونس کی نگرانی میں تقریباً آٹھ ماہ تک جاری رہنے والے دورِ اقتدار کے بعد 12 فروری 2026 کو بنگلہ دیش کے عام انتخابات منعقد ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں مختلف ممالک کے وزراء اور مندوبین شریک ہوئے۔اس سے قبل بنگلادیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا تھا۔
نومنتخب ارکان کی تقریبِ حلف برداری ڈھاکا میں ہوئی تھی۔ بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے اراکینِ پارلیمنٹ سے حلف لیا تھا۔واضح رہے کہ بی این پی نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔بی این پی نے ان انتخابات میں 299 میں سے 209 نشستیں جیت کر تاریخ رقم کی۔
ملک کی سب سے بڑی اسلامی جماعت، بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی، دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
آج صبح کے وقت نومنتخب اراکینِ پارلیمان نے ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کی عمارت میں حلف اٹھایا۔ چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے ان سے بنگلہ دیش سے وفاداری کا حلف لیا۔
رحمان 17 کروڑ آبادی والے ملک کی قیادت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت سے سنبھالیں گے۔ یہ منتقلی 18 ماہ کے عبوری دور کا اختتام ہے، جو اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی تحریک کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس تحریک کے نتیجے میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور ان کے 15 سالہ دورِ حکومت کا خاتمہ ہوا۔
طارق رحمان نے مہینوں جاری رہنے والے ہنگاموں کے بعد استحکام بحال کرنے اور ترقی کو دوبارہ زندہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان ہنگاموں نے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے گارمنٹ برآمد کنندہ اس ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مجروح کر دیا تھا۔
انہوں نے تمام جماعتوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ برسوں کی تلخ ’دشمنی کی وجہ سے تقسیم شدہ ملک میں‘ اتحاد قائم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش کے معاشی محاذ پر ہندوستان کی شمالی مشرقی سات ریاستوں کا اہم کردار : محمد یونس

Next Post

مستقبل کے طبی پیشہ ور افراد کا اے آئی لٹریٹ ہونا ضروری ہے: انوپریہ پٹیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی ہم آہنگی کی ضرورت: پٹیل

مستقبل کے طبی پیشہ ور افراد کا اے آئی لٹریٹ ہونا ضروری ہے: انوپریہ پٹیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.