منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے معاشی محاذ پر ہندوستان کی شمالی مشرقی سات ریاستوں کا اہم کردار : محمد یونس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-18
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش میں ساحل پر عید منانے والے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

ڈھاکہ، 17 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش حکومت کے عبوری مشیر محمد یونس نے ملک کے نام اپنے الوداعی خطاب میں ہندوستان کا براہِ راست ذکر تو نہیں کیا، لیکن ‘سات بہنوں’ (بنات سبعہ) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش؛ نیپال، بھوٹان اور ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کی سات ریاستوں کو معاشی خوشحالی کے لیے وسیع مواقع فراہم کر سکتا ہے۔
مسٹر یونس نے پیر کی رات اپنے خطاب میں کہا، "کھلا سمندر صرف (بنگلہ دیش کی) جغرافیائی حد نہیں ہے۔ یہ بنگلہ دیش کے لیے عالمی معیشت کے ساتھ کام کرنے کا ایک موقع ہے۔ بنگلہ دیش سات بہنوں، نیپال اور بھوٹان کے لیے معاشی خوشحالی کی بہت بڑی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔” ‘سات بہن ریاستوں’ سے مراد ہندوستان کے شمال مشرق میں واقع سات ریاستیں ہیں، جن میں اروناچل پردیش، میزورم، میگھالیہ، آسام، تریپورہ، ناگالینڈ اور منی پور شامل ہیں۔ مسٹر یونس نے اپنے بیان میں نیپال اور بھوٹان کا تو تذکرہ کیا، لیکن ان کے الفاظ میں پڑوسی ملک ہندوستان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
قابلِ ذکر ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بنگلہ دیش میں شمال مشرقی ہندوستان تنازع کا موضوع رہا ہے اور کئی معروف شخصیات ہندوستان کے اس اٹوٹ حصے کے بارے میں متنازع تبصرے کر چکی ہیں۔ مسٹر یونس خود اس سے قبل پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ایک ایسی کتاب تحفے میں دے چکے ہیں جس میں ہندوستان کی ان سات ریاستوں کو ‘گریٹر بنگلہ دیش’ کا حصہ دکھایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزنز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنت عبداللہ ایک تقریر میں ان ریاستوں کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کر چکے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ریٹائرڈ کرنل عبدالحق نے دسمبر 2025 میں کہا تھا کہ جب تک ان ریاستوں کو ہندوستان سے علیحدہ نہیں کر دیا جاتا، تب تک بنگلہ دیش محفوظ نہیں ہے۔ آنجہانی طلبہ رہنما عثمان ہادی نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان ریاستوں کو ہندوستان سے الگ دکھایا گیا تھا۔ مسٹر یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقتصادی زونز، تجارتی معاہدے اور ڈیوٹی فری مارکیٹ رسائی اس علاقے کو عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھرنے کی بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پورٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں سے کارکردگی عالمی سطح تک بڑھ جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسطی سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، کم از کم 28 افراد جاں بحق

Next Post

بنگلہ دیش کے گیارہویں وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
بنگلہ دیش کے گیارہویں وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری

بنگلہ دیش کے گیارہویں وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.