ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

چنئی، 10 فروری (یو این آئی ) ٹی-20 ورلڈ کپ کے 11ویں مقابلے میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے روند ڈالا۔ ٹم سیفرٹ (89 ناٹ آؤٹ) اور فن ایلن (84 ناٹ آؤٹ) کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت کیوی ٹیم نے 174 رنز کا ہدف محض 15.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ 174 رنز کے چیلنجنگ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے یو اے ای کے بالنگ اٹیک کی دھجیاں اڑا دیں۔ دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے اور میچ کو وقت سے پہلے ختم کر دیا۔ٹم سیفرٹ نے محض 42 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دوسرے اینڈ سے فن ایلن نے 50 گیندوں پر 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں برابر کا حصہ ڈالا۔ نیوزی لینڈ نے یہ ہدف 28 گیندیں قبل ہی بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی اس بڑی فتح نے گروپ ڈی میں ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے اور ان کے نیٹ رن ریٹ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کپتان محمد وسیم (ناقابل شکست 66) اور علی شان شرفو (55) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا تھا ہے۔
چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور دوسرے ہی اوور میں آرینش شرما صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، لیکن اس کے بعد کپتان اورعلی شان شرفو نے اننگز کو سنبھال لیا۔ محمد وسیم اور علی شان شرفو نے دوسری وکٹ کے لیے 107 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے نیوزی لینڈ کے بالرز کو دباؤ میں رکھا۔ 15ویں اوور میں مچل سینٹنر نے علی شان شرفو کو آؤٹ کر کے اس جوڑی کو توڑا۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ محمد وسیم آخر تک کریز پر موجود رہے اور 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ مینک کمار نے بھی 13 گیندوں پر 21 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ جیکب ڈفی، مچل سینٹنر، لوکی فرگیوسن اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

Next Post

جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: ایلون مسک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: ایلون مسک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.