جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملک میں حالیہ فسادات بغاوت کی کوشش تھی: خامنہ ای

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-04
in عالمی خبریں
A A
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تہران، 3 فروری (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں حالیہ فسادات کو امریکہ اور اسرائیل کی سازش قرار دیا، ساتھ ہی واضح کردیا کہ اس سازش کو ایرانی قوم نے ناکام بنادیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کہنا محض الزام نہیں کہ یہ منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی بلکہ خود امریکی صدر کے بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں، جن میں انہوں نے فسادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھتے رہو، میں مدد کے لیے آ رہا ہوں۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ حالیہ فسادات درحقیقت بغاوت کی ایک کوشش تھی جسے بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ سی آئی اے اور موساد نے بغاوت کو ہوا دینے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران عالمی جارح طاقتوں کے مفادات سے ٹکرا رہا ہے اسی لیے یہ کہنا کہ ملک میں حالیہ فسادات آخری تھے درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اس وقتتک جاری رہے گا جب تک دشمن مکمل طور پر مایوس نہ ہو جائے اور ایرانی قوم یقیناً اس مشن میں کامیاب ہوکر رہے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق دکانداروں اور تاجروں کے کچھ مطالبات جائز تھے لیکن فسادی عناصر نے پُرامن احتجاج کو پُرتشدد بنانےکی کوشش کی۔ جیسے ہی دکانداروں کو صورتِ حال کا ادراک ہوا، انہوں نے خود کو فسادیوں سے الگ کر لیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم کی بیداری اور اتحاد نے اس سازش کو ناکام بنایا اور یہ ثابت کر دیا کہ دشمن کسی بھی صورت اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا: پیٹ کمنز انجری کے باعث باہر

Next Post

جاپان میں شدید برف باری،اموات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
کشمیر کے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

جاپان میں شدید برف باری،اموات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.