جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کے لیے شریس ایئر کو ہری جھنڈی ملی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-10
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

ممبئی، 09 جنوری (یواین آئی) شریس ایئر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب سرجری کے بعد تلک ورما نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹی20 میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ شریس کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل تو کیا گیا تھا، تاہم ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی۔ وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلتے ہوئے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے بعد وہ جمعہ کو ہندوستانی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ وہ وڈودرا میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ سے صرف دو دن قبل ٹیم میں شامل ہوسکیں گے۔
ہندوستان کے نائب کپتان شریس کو 25 اکتوبر کو آسٹریلیا میں پسلی میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد وہ پہلی بار ٹیم انڈیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ اسی چوٹ کے باعث وہ جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
سرجری کے بعد تلک ورما نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی تین بین الاقوامی ٹی20 میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق،“جمعرات کی صبح تلک کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور جمعہ کو وہ حیدرآباد واپس جائیں گے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ مکمل صحت یابی کے بعد وہ فزیکل اور اسکل ٹریننگ دوبارہ شروع کریں گے۔ ٹریننگ میں واپسی کے بعد ان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آخری دو ٹی20 میچوں میں ان کی شمولیت پر فیصلہ کیا جائے گا۔”
ممبئی کے لیے 82 اور 45 رن کی اننگز کھیل کر ایئر نے واپسی کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔ چوٹ کے باعث شاردُل کی عدم موجودگی میں انہوں نے ممبئی کی کپتانی بھی کی ہے۔ ہندوستان کی ایک روزہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی 7 جنوری کو وڈودرا پہنچ چکے ہیں۔ پندرہ برس سے زائد عرصے بعد وڈودرا میں کوئی بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔ نئے تعمیر شدہ کوٹمبی اسٹیڈیم نے خواتین ون ڈے اور ڈبلیو پی ایل میچوں کی میزبانی کی ہے۔
ہندوستان کی ایک روزہ ٹیم درج ذیل ہے:شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ایئر (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجا، محمد سراج، ہرشِت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، ارشدیپ سنگھ اور یشسوی جیسوال۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کی ایل جی سے ملاقات 

Next Post

’سندھ طاس معاہدہ معطل ہی ر ہے گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
’سندھ طاس معاہدہ معطل ہی ر ہے گا‘

’سندھ طاس معاہدہ معطل ہی ر ہے گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.