ممبئ//مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج اپنے دو روزہ دہلی دورے کے دوران اخبارنویسیوں کو بتایا کہ ریاست کی نئی کابینہ کی توسیع کا عمل آشاڑی ایکادشی کے موقع پر بھگوان وٹھل کی سالانہ پوجا کے اختتام کے بعد کیا جاے گا جو کہ اتوار کو منائی جائے گی یعنی کابینہ کی توسیع اگلے ہفتے متوقع ہے۔
یہ باتیں وزیراعلی نے دہلی میں واقع حکومت مہارشٹرا کی قیام گاہ مہاراشٹرا سدن میں منعقدہ ایک پریس کانفرس کے دوران کہیں۔ ممبئ میں وزیراعلی دفتر نےیہ اطلاع دی۔
وزارت اعلی کاحلف لینے کے بعد وزیراعلی شندئے اور نائب وزیراعلی دیوندر فڑنویس نے گزشتہ کل پہلی مرتبہ دہلی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقاتیں کی۔”دونوں نے کل رات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
ذرائع نے بتایا، "کہ وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی . نے مرکزی وزراء اور بی جے پی لیڈران سے ملاقات کے دوران مہاراشٹرا کے سیاسی حالات پر گفتگو کی اور کابینہ کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
قبل ازیں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر راہل نارویکر نے بھی جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔
ایکناتھ شندے نے جمعرات کو دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں باضابطہ طور پر وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) کا چارج سنبھالا تھا۔شنڈے نے پیر کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں ایوان کے دو روزہ خصوصی اجلاس کے آخری دن فلور ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
۔ 288 رکنی ایوان میں 164 ارکان اسمبلی نے تحریک اعتماد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 99 نے اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔جس کے دوران تین ارکین اسمبلی ابو عاصم اعظمی ؛ رئیس شیخ (سماج وادی پارٹی ) سمیت مجلس اتحاد کے رکن فاروق شاہ نے ووٹ دینے سے گریز کیا تھا جبکہ کانگریس کے اشوک چوان اور وجے ودیٹیوار اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والوں میں شامل تھے۔
ادھو ٹھاکرے کے عہدہ چھوڑنے کے ایک دن بعد شندے نے 30 جون کو وزیراعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
بی جے پی کے راہول نارویکر اتوار کو مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن کے دوران اسپیکر منتخب ہوئے۔