بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز: ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو آرام دیے جانے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-30
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

نئی دہلی، 29 دسمبر ( یو این آئی ) آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنے دو اہم ترین کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان دونوں کھلاڑیوں کے ‘ورک لوڈ’ کو مینیج کرنے کے لیے انہیں براہِ راست ٹی 20 سیریز میں میدان میں اتارا جائے گا۔
ہاردک پانڈیا، جو صرف محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد سے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ دوسری جانب، جسپریت بمراہ کی ٹیم میں اہمیت کے پیشِ نظر ان کی فٹنس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، وہ 2023 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے تاحال ون ڈے فارمیٹ سے دور ہیں۔ مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ان دونوں کا مکمل فٹ ہونا ناگزیر ہے۔
بی سی سی آئی کے لازمی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے بارے میں توقع ہے کہ وہ وجے ہزارے ٹرافی میں بڑودہ کی نمائندگی کریں گے۔ اسی طرح ویراٹ کوہلی دہلی کے لیے دو میچ کھیلنے کے بعد 6 جنوری کو ریلوے کے خلاف آخری لیگ میچ کھیلیں گے اور پھر قومی ٹیم جوائن کریں گے۔
روہت شرما ممبئی کے لیے اپنی ڈومیسٹک ذمہ داریاں پوری کر چکے ہیں اور اب براہِ راست ون ڈے سیریز میں کپتانی سنبھالیں گے۔
شریاس ایئر انجری کے بعد واپسی کی کوششوں میں مصروف ایئر 3 جنوری کو مہاراشٹر کے خلاف ممبئی کی طرف سے کھیل کر اپنی فٹنس کا امتحان دیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 14 اور 18 جنوری کو بالترتیب بڑودہ، راجکوٹ اور اندور میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 21 جنوری سے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پانڈیا اور بمراہ کی واپسی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہم پر انگلی اٹھانے سے حقیقت نہیں چھپ سکتی‘

Next Post

ہندوستانی مینس کرکٹ کے لیے 2025 کامیابیوں اور آزمائشوں کا ملا جلا سال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
فائنل سیٹ کنفرم کرنے اترے گی ٹیم انڈیا

ہندوستانی مینس کرکٹ کے لیے 2025 کامیابیوں اور آزمائشوں کا ملا جلا سال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.