نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو جے پور میں ناردرن زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
ناردرن زونل کونسل میں ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان کے ساتھ ساتھ قومی راجدھانی خطہ دہلی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں متلعقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزراء، چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
زونل کونسلیں مرکز اور ریاستوں کے درمیان بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی فورم ہیں۔ دیگر علاقائی کونسلوں میں مرکزی زونل کونسل (چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش)، مشرقی زونل کونسل (بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، سکم اور مغربی بنگال)، مغربی زونل کونسل (گوا، گجرات، مہاراشٹر، دمن اور دیو اور دادرا۔ نگر حویلی) شامل ہیں۔ اور جنوبی زونل کونسل (آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری)۔ مرکزی وزیر داخلہ ان میں سے ہر ایک کونسل کے چیئرمین ہیں۔