بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈل جھیل سے زینہ کدل تک کرناٹک فلم یونٹ کی شوٹنگ

’ یہاں آنا اور کام کرنا ایک شاندار تجربہ ہے‘تعاون مل رہاہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
ڈل جھیل سے زینہ کدل تک کرناٹک فلم یونٹ کی شوٹنگ

dal lake

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

سرینگر/۲۶نومبر
سالہا سال تک خاموش رہنے کے بعد کشمیر کی حسین وادیوں میں ایک بار پھر کیمرے ، لائٹس اور ایکشن کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔
حالیہ دنوں میں شہر خاص کے زینہ کدل علاقے کے ساتھ ساتھ مشہور ڈل جھیل کے نیلگوں پانیوں پر بھی فلمی ٹیمیں شوٹنگ میں مصروف نظر آئیں، جس سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملا بلکہ مقامی لوگوں میں بھی امید کی نئی کرن جاگی۔
بدھ کے روز فلم کی شوٹنگ نے ڈل جھیل پر ایک منفرد ماحول پیدا کر دیا۔ ہاؤس بوٹوں کے بیچ، یخ بستہ ہواؤں اور صبح کی ہلکی دھوپ میں فلم کے اہم مناظر فلمائے گئے ۔
فلم کے ڈائریکٹر اے آر وکھیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں شوٹنگ ان کے لیے ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے ۔ انہوں نے کہا’’ہم چھ ماہ سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے ۔ یہاں آنا اور کام کرنا ایک شاندار تجربہ ہے ۔ ہم خود کو پوری طرح محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور سبھی لوگ یہاں بے حد تعاون کر رہے ہیں‘‘۔
فلم کی اداکارہ اور اداکار بھی کشمیر کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے خاصے متاثر نظر آئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈل جھیل جیسی جگہ دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی اور یہاں کام کرنا ان کے کیریئر کے بہترین تجربات میں شامل ہو گیا ہے ۔
مقامی اسسٹنٹ آرٹسٹوں اور ہنرمندوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے فلمی ٹیم نے بتایا کہ انہیں مقامی لوگوں نے ہر قدم پر سہولت فراہم کی۔
ادھر شہر خاص کے زینہ کدل علاقے میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے فلم کی شوٹنگ جاری ہے جس نے اس قدیم محلے میں نئی گہما گہمی پیدا کر دی ہے ۔ گلی کوچوں میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں، مقامی گھروں کی چھتوں اور بازاروں میں روشنیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ سڑکوں پر شوٹنگ یونٹ کے ٹرک، جینریٹر اور دیگر آلات نے ایک فلمی دنیا کا سماں باندھ دیا ہے ۔ مقامی نوجوان بڑی تعداد میں شوٹنگ دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور کئی افراد کو بطور ہجوم بھی کام مل رہا ہے ۔
زینہ کدل کے ایک بزرگ دکاندار عبدالاحد میر نے یو این آئی کو بتایا کہ فلمی یونٹ کی آمد نے علاقے کی فضا بدل دی ہے ۔
میر نے کہا’’ہم نے اپنے بچپن میں یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ ہوتی دیکھی تھی، پھر برسوں تک کچھ نہیں ہوا۔ اب دوبارہ کیمرے آئے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے پرانا زمانہ لوٹ آیا ہو‘‘۔
ایک مقامی شکاراوالا فیروز احمد نے بتایا کہ فلمی ٹیموں کی آمد سے ان کا روزگار بہتر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا’’جب فلم والے آتے ہیں تو ہمیں کام ملتا ہے ۔ وہ شکارا بک کرتے ہیں، ہاؤس بوٹ لیتے ہیں، مقامی گائیڈ رکھتے ہیں اور خریداری بھی کرتے ہیں۔ اللہ کرے کہ ایسے شوٹنگ سلسلے دوبارہ روز روز ہوں‘‘۔
دوسری جانب فلم ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ کشمیر میں ان کیلئے سیکورٹی کے انتہائی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا’’ہم جس مقام پر بھی گئے ، چاہے وہ ڈل جھیل تھا، زینہ کدل کی تنگ گلیاں تھیں یا شہرِ خاص کے تاریخی مقامات، ہمیں ہر جگہ مناسب سیکورٹی فراہم کی گئی۔ جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور مقامی حکام نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا اور شوٹنگ کو آسان بنایا‘‘۔
جموں و کشمیر فلم پالیسی ۲۰۲۱کے نفاذ کے بعد وادی میں فلمی صنعت کی سرگرمیاں دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔ اس پالیسی کے تحت نہ صرف فلم سازوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ مقامی نوجوانوں کو بھی فلم سازی، اداکاری، فوٹوگرافی اور تکنیکی شعبوں میں تربیت اور روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں متعدد بھارٹی اور بین الاقوامی فلم سازوں نے وادی میں شوٹنگ کی ہے ، جس سے یہاں کی معیشت اور سیاحت دونوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فلموں کی واپسی سے کشمیر کی اصل خوبصورتی دنیا کے سامنے پیش ہوگی۔
زینہ کدل کے ایک نوجوان وسیم بٹ نے کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ فلم ساز یہاں آئیں، ہماری گلیاں، ہماری ثقافت اور ہماری زندگی پوری دنیا دیکھے ۔ اس سے نہ صرف کاروبار بڑھے گا بلکہ کشمیر کا مثبت چہرہ بھی سامنے آئے گا‘‘۔
ایک ہاؤس بوٹ مالک غلام نبی لون نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کی فلموں نے پوری دنیا میں اس خطے کی پہچان بنائی تھی، اور اب دوبارہ وہی دور لوٹتا محسوس ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’جب فلمی ٹیمیں آتی ہیں تو ہماری ہاؤس بوٹیں بھرتی ہیں، ہمارے نوجوانوں کو کام ملتا ہے ۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا تو سیاحت بھی بہتر ہوگی اور ہماری روزی روٹی بھی مضبوط ہوگی‘‘۔
فلمی ماہرین کا ماننا ہے کہ کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی، منفرد ثقافت اور تاریخی ورثے کے باعث دنیا بھر کے فلم سازوں کیلئے ایک مثالی مقام ہے ۔ اگر یہاں مستقل فلمی سرگرمیاں چلتی رہیں تو نہ صرف مقامی صنعت مضبوط ہوگی بلکہ کشمیر دنیا کے بڑے فلمی مراکز میں ایک اہم مقام حاصل کر سکتا ہے ۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۴۰ فیصد حاصل:جموںکشمیر میں۲۰۲۴ سے اب تک۸۱ء۳ لاکھ اسمارٹ میٹر نصب

Next Post

’’اگر کالج مذہبی بنیادوں پر داخلے دیں گے تو آئین کہاں جائے گا‘‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
Next Post
’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

’’اگر کالج مذہبی بنیادوں پر داخلے دیں گے تو آئین کہاں جائے گا‘‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.