بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’’اگر کالج مذہبی بنیادوں پر داخلے دیں گے تو آئین کہاں جائے گا‘‘

تعلیم میں بڑھتا ہوا مذہبی امتیاز آئین کی اصل روح کو نقصان پہنچا رہا ہے:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

omar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینھر/۲۶نومبر
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ یومِ آئین ہمیں ہر روز اس عہد کی یاد دلانا چاہیے کہ ہم ملک کے بانی دستاویز میں درج برابری اور انصاف کی قدروں کا تحفظ کریں، اور یہ کہ تعلیم میں بڑھتا ہوا مذہبی امتیاز آئین کی اصل روح کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
سرحدی ضلع پونچھ میں جامعیہ ضیاء العلوم کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ یومِ آئین کو ایک رسمی دن بنا کر محدود نہیں کرنا چاہیے۔
وزیرا علیٰ نے کہا ’’آج یومِ آئین منایا جا رہا ہے۔ یومِ آئین کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک گھنٹے کے لیے آئین کو یاد کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سال کے ہر دن ہم اسے زندہ رکھیں۔‘‘
عمرعبداللہ نے نشاندہی کی کہ تمہید تمام مذاہب کو مساوی درجہ دیتی ہے، ہر شہری کو جمہوری حقوق فراہم کرتی ہے اور قانون کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ ملک میں ایک ایسا رجحان بڑھ رہا ہے جس میں تعلیمی اداروں کو بھی فرقہ وارانہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا’’آج ایک میڈیکل کالج میں یہ کہا جا رہا ہے کہ مسلمان اور غیر ہندو یہاں نہ پڑھیں۔ اگر ہم میرٹ کو ایک طرف رکھ کر مذہب کی بنیاد پر فیصلے کرنے لگیں تو پھر آئین کہاں جائے گا؟‘‘
وہ بی جے پی کے اس مطالبے کا حوالہ دے رہے تھے کہ شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسی لنس کی پہلی داخلہ فہرست منسوخ کی جائے اور نشستیں اْن لوگوں کے لیے مخصوص کی جائیں جو دیوی (ماتا ویشنو دیوی) پر ایمان رکھتے ہیں۔
یہ تنازع اس وقت بھڑکا جب ۵۰؍ ایم بی بی ایس نشستوں کی پہلی فہرست میں ۴۲ مسلمان طلبہ کا انتخاب کیا گیا، جس پر دائیں بازو کے ہندو گروہوں نے احتجاج کیا۔
جامعہ کے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے قومی ترانے اور حب الوطنی کے گیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا’’کاش وہ لوگ جو ایسے مذہبی اداروں کے خلاف زہر پھیلاتے ہیں، یہاں بیٹھ کر یہ پروگرام دیکھتے۔‘‘
عمرعبداللہ نے کہا، ’’وہ یہ پروپیگنڈا پھیلانے سے نہیں تھکتے کہ ان اداروں میں نفرت اور فرقہ واریت کے سوا کچھ نہیں پڑھایا جاتا… ان اداروں میں مذہب کے علاوہ کسی چیز پر توجہ نہیں دی جاتی۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ مذہبی اسکولوں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں انہیں یہاں آکر ان بچوں سے ملنا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ ان اداروں میں کس قسم کی تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ’’مذہب بھلایا نہیں جاتا؛ مذہب پڑھایا جاتا ہے۔ لیکن مذہب کے ساتھ، وہ کون سی چیز ہے جو یہاں بچوں کو نہیں پڑھائی جا رہی؟‘‘
اسکول کی جانب سے منعقدہ پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سرکاری تقریب نہیں تھی، اور اگر وہ چاہتے تو اسے نہیں کرتے کیونکہ آئین کی تمہید پڑھنے کی کوئی مجبوری نہیں تھی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’’کاش وہ لوگ جو نفرت پھیلا رہے ہیں، یہاں آ کر ایک دن گزاریں۔ شاید انہیں سمجھ آجائے کہ جھوٹ پھیلا کر جو زہر ہمارے خلاف بویا جا رہا ہے، وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں۔‘‘
عمرعبداللہ نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کو آئینی قدروں پر لیکچر دیتے ہیں انہیں ادارے کی ہم آہنگی میں کردار پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ خصوصاً جامعہ کے بانی مولانا غلام قادر کی تعریف کی کہ وہ ہمیشہ بھائی چارے اور نازک حالات میں امن کے لیے کھڑے رہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’’جب کبھی حالات حساس ہوئے یا کوئی قدرتی آفت آئی، قادر صاحب اور یہ ادارہ سب سے پہلے حکومت کی مدد کے لیے کھڑے ہوئے۔ندائے مشرق ویب ڈیسک‘‘

 

 

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈل جھیل سے زینہ کدل تک کرناٹک فلم یونٹ کی شوٹنگ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ آئین کی تقریبات میں شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ آئین کی تقریبات میں شرکت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.