بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امن منصوبہ قبول کرنے کی ٹرمپ کی یوکرین کو 27 نومبر کی ڈیڈ لائن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن، 22 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امریکی امن منصوبے کو قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔
غیر ملکی میڈیا روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبول کرنے کے مطالبے پر یوکرین ایک ‘مشکل انتخاب’ کا سامنا کر رہا ہے ، امریکی صدر نے اسے جمعرات تک امن معاہدہ قبول کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ جمعرات کا دن مناسب ہے ۔
امریکی صدر نے فاکس نیوز ریڈیو کو بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں جمعرات کا دن کیف کے لیے اس منصوبے کو قبول کرنے کی مناسب آخری تاریخ ہے ، بعد ازاں ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ موسمِ سرما کے قریب آنے اور خوں ریزی روکنے کی ضرورت کے پیشِ نظر وقت بہت کم ہے ، اور زیلنسکی کو اس منصوبے کی منظوری دینا ہوگی۔
انھوں نے کہا ”اسے (زیلنسکی کو) یہ پسند کرنا ہوگا، اور اگر اسے پسند نہیں آتا تو پھر آپ جانتے ہیں، میرا خیال ہے کہ انھیں بس لڑتے رہنا چاہیے ۔” ٹرمپ نے کہا ”بالآخر اسے وہ چیز قبول کرنا ہوگی جسے اس نے اب تک قبول نہیں کیا۔”
واشنگٹن کے 28 نکاتی منصوبے میں یوکرین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ دے ، اپنی فوجی صلاحیتوں پر پابندیاں قبول کرے اور نیٹو میں شامل ہونے کی خواہش سے دست بردار ہو جائے ۔ اس میں کچھ ایسی تجاویز بھی شامل ہیں جن پر ماسکو کو اعتراض ہو سکتا ہے اور اس منصوبے کے مطابق روسی افواج کو ان علاقوں سے پیچھے ہٹنا ہوگا جن پر انھوں نے قبضہ کیا ہے ۔
فروری میں زیلنسکی کے ساتھ اپنے تناؤ بھرے ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا: ”آپ کو یاد ہوگا، زیادہ عرصہ نہیں گزرا، اوول آفس میں میں نے کہا تھا: ”تمھارے پاس کارڈز نہیں ہیں۔”
دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ بندی کے پر امن حل کے لیے امریکی تجاویز موصول ہو گئی ہیں، انھوں نے کہا کہ اس متن پر ان کے ساتھ بات چیت نہیں کی گئی ہے ، اور میں جانتا ہوں کہ کیوں، وجہ ظاہر ہے کہ امریکا اس پر یوکرین کی طرف سے رضامندی حاصل نہیں کر سکا ہے ۔
تاہم ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ تنازع کے پرامن حل کی بنیاد ہو سکتا ہے ، اور اس منصوبے کی تفصیلات پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میکسیکو کی فاطمہ بوش مس یونیورس منتخب

Next Post

بھاگلپور: خصوصی چیکنگ مہم کے تحت 840 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے ، 5.75 لاکھ سے زائد جرمانہ وصول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ جزوی بحال‘ درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

بھاگلپور: خصوصی چیکنگ مہم کے تحت 840 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے ، 5.75 لاکھ سے زائد جرمانہ وصول

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.