بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میکسیکو کی فاطمہ بوش مس یونیورس منتخب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in عالمی خبریں
A A
میکسیکو کی فاطمہ بوش مس یونیورس منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

بنکاک، 22 نومبر (یو این آئی) مس میکسیکو کو تھائی لینڈ میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا، انہوں نے کئی ڈرامائی واقعات اور غلطیوں کے باوجود فائنل راؤنڈ تک پہنچ کر یہ کامیابی حاصل کی، جن میں ایک منتظم کی سرزنش پر احتجاجاً واک آؤٹ بھی شامل تھا۔
ڈان نیز میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق آئیوری کوسٹ، فلپائن، تھائی لینڈ اور وینیزویلا کی امیدوار بھی فائنل مرحلے تک پہنچیں، جنہیں 120 سے زائد خواتین میں سے منتخب کیا گیا تھا، جو دنیا کے بڑے 4 عالمی مقابلہ حسن میں سے ایک اس عنوان کے لیے کوشاں تھیں۔ تاہم مس میکسیکو فاطمہ بوش کی تاج پوشی سے قبل بدنظمی کا عالم رہا، جس میں ان کی ذہانت پر الزام، ججز کے مستعفی ہونے اور شرکا کے اسٹیج پر گرنے جیسے واقعات شامل تھے ۔
اس ماہ فاطمہ بوش نے ایک میٹنگ سے ڈرامائی انداز میں واک آؤٹ کیا تھا، جہاں مس یونیورس تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر نوات اِتسرگریسل نے ان پر سخت تنقید کی تھی۔ نوات نے ان پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ایک لائیو اسٹریم میں انہیں نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر مطلوبہ تشہیری مواد شیئر نہیں کیا۔
نوات کی جانب سے سیکیورٹی کو بلانے کی ہدایت کے بعد فاطمہ بوش، مس عراق کے ہمراہ کمرے سے باہر چلی گئی تھیں۔
دیگر امیدوار بھی فاطمہ بوش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹھتی دکھائی دیں، لیکن نوات کے اس انتباہ پر رک گئیں کہ ‘جو حصہ لینا چاہتی ہیں وہ بیٹھ جائیں’۔
فاطمہ بوش نے بعد ازاں صحافیوں سے کہا تھا کہ جو آپ کے ڈائریکٹر نے کیا، وہ احترام کے خلاف ہے ، اس نے مجھے بے وقوف کہا، دنیا کو یہ دیکھنا چاہیے کیوں کہ ہم بااختیار خواتین ہیں اور یہ پلیٹ فارم ہماری آواز کے لیے ہے ۔
نئی تاج پوش ہونے والی فاتح نے جمعے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں ایک ایسی مس یونیورس کے طور پر یاد رکھا جائے جو خود ہونے سے نہ ڈرتی ہو اور وہ عورت جس نے مس یونیورس کے روایتی تصور کو کچھ حد تک بدل دیا۔
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے بھی نوات کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد بوش کو ‘اس بات کی مثال قرار دیا کہ خواتین کو جارحیت کے سامنے کس طرح آواز اٹھانی چاہیے ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی تقریبات میں کہتی ہوں کہ خواتین اس وقت زیادہ خوبصورت لگتی ہیں جب وہ بولتی ہیں۔
نوات نے بعد میں معذرت کر لی تھی۔
جمعے کو جب ان سے بوش کے بارے میں پوچھا گیا تو پہلے انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ فینز اس پر بات کریں، میں نتائج کا احترام کرتا ہوں۔
اسی پریس کانفرنس میں بعد میں انہوں نے فاطمہ بوش کو مبارک باد بھی دی اور کہا کہ میں ان کی حمایت کرتا ہوں، اور میکسیکو کے فینز کو دوبارہ مبارک باد۔
واقعے کے بعد فاطمہ بوش خبروں اور سوشل میڈیا پر چھا گئیں، جس سے مقابلے کے فائنل تک رسائی کا جوش مزید بڑھ گیا۔
ویلاہیرموسا (جو بوش کا آبائی شہر ہے ) میں ہزاروں افراد ایک بیس بال اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تاکہ مقابلہ براہِ راست دیکھ سکیں۔
میکسیکن میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ‘میکسیکو! میکسیکو!’ کے نعرے لگانے والا یہ مجمع اس وقت خوشی سے جھوم اٹھا، جب بوش کو تاج پہنایا گیا، اور آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔
فائنل راؤنڈ سے قبل مزید ڈرامائی واقعات بھی سامنے آئے ، جن میں 2 ججز کا استعفیٰ شامل ہے ، ان میں سے ایک نے الزام لگایا کہ مقابلہ ‘خفیہ اور غیرقانونی ووٹنگ’ کے ذریعے طے کیا گیا جو باضابطہ جیوری کی موجودگی کے بغیر ہوئی۔
فرانسیسی کمپوزر عمر ہرفوش نے انسٹاگرام پر ایک بیان میں لکھا کہ یہ ووٹ ایسے افراد نے دیا جو سرکاری جیوری کے تسلیم شدہ ارکان نہیں تھے ۔
مس یونیورس آرگنائزیشن نے ہرفوش کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر متوقع جیوری تشکیل نہیں دی گئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین دنیا کا پہلا مصنوعی شناور جزیرہ بنا رہا ہے جو ایٹمی حملہ بھی برداشت کر سکتا ہے

Next Post

امن منصوبہ قبول کرنے کی ٹرمپ کی یوکرین کو 27 نومبر کی ڈیڈ لائن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

امن منصوبہ قبول کرنے کی ٹرمپ کی یوکرین کو 27 نومبر کی ڈیڈ لائن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.