بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سناروں کو لوٹنے والی خاتون دو ساتھیوں سمیت گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۰نومبر
سرینگر پولیس نے ایک وسیع پیمانے پر سرگرم بین ضلعی دھوکہ دہی اور چوری شدہ سونے کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ خاتون جعلساز سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
یہ گروہ مہینوں سے وادی کے مختلف علاقوں میں سونے کے کاروبار سے جڑے افراد کو چونا لگا رہے تھے ۔
پولیس اسٹیشن لال بازار کی ٹیم نے مرکزی ملزمہ عصمت جان عرف تبو کو گرفتار کیا، جو لال بازار، صفاکدل، چاڈورہ، سوپور اور کھریو (اونتی پورہ) میں درج متعدد دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ طویل عرصے سے گرفتاری سے بچنے کیلئے مغربی بنگال، پنجاب، مہاراشٹر اور جموں کے درمیان نقل و حرکت کرتی رہی۔
پولیس نے مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پانچ خصوصی ٹیموں کو پنجاب روانہ کیا، جنہوں نے مسلسل نگرانی اور ٹریکنگ کے بعد اسے جالندھر کے ہوٹل وائٹ ہاؤس سے گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ڈی پی او اور زونل ایس پی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔
گولڈ ایسوسی ایشن نے عصمت جان کی جانب سے تاجروں کو بار بار دھوکہ دینے پر شدید تشویش ظاہر کی تھی، جس کے بعد ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۴۲کے تحت پولیس اسٹیشن لالبازار میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس بیان کے مطابق مزید تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزمہ کے ساتھ ایک سنار اور اس کا ساتھی بھی اس ریکیٹ میں شامل تھے ، جو جان بوجھ کر اس کے فراہم کردہ چوری شدہ سونے کی خرید و فروخت اور ترسیل میں ملوث رہے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں شمیم احمد شیخ ولد ثنا اللہ شیخ، ساکن اقبال کالونی اندرا نگر(بوہری کدل میں سنارکی دکان)، جو چوری شدہ زیورات کو کم قیمت پر خرید کر انہیں خفیہ طور پر آگے فروخت کرتا تھا۔
بصیر احمد ڈار ولد عبدالعزیز ڈار، ساکن نوا کدل جو چوری شدہ سونے کی نقل و حمل اور خفیہ فروخت کا ذمہ دار تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو توقع ہے کہ ریکیٹ سے جڑے مزید افراد کی گرفتاری اور مزید برآمدگی جلد سامنے آ سکتی ہے ۔ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے۳ روزہ ’اپنے ہنرمند کو جانیں‘ دستکاری جشن کا افتتاح کیا

Next Post

جموں میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس

جموں میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی جائیداد ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.