پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی جی پی جموں کا پونچھ دورہ سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں/۱۹نومبر
جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بھیم سین تتی نے بدھ کے روز سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کرکے مجموعی سکیورٹی صورتحال اور فورسز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دہلی میں۱۰نومبر کو پیش آئے کار دھماکے ، جس میں ۱۵؍افراد جاں بحق ہوئے تھے ، کے بعد پونچھ سمیت سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور نگرانی بھی بڑھا دی گئی ۔ اسی تناظر میں آئی جی پی نے اہلکاروں سے زمینی صورتحال کی بریفنگ لی اور مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پی نے اپنے دورے کے دوران فوج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ بھی کی، جس میں سرحدی سیکٹرز میں جاری حفاظتی انتظامات، نگرانی کے جدید طریقۂ کار، مشکوک سرگرمیوں پر بروقت ردعمل اور مختلف یونٹس کے درمیان مربوط ہم آہنگی پر غور کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ دہلی دھماکے کے بعد بارڈر کے نزدیک حساس علاقوں میں گشت میں اضافہ کیا گیا ہے ، مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر آپریشنل تیاریوں کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے ۔
آئی جی پی نے ضلع میں موجود فورسز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بارڈر کے قریب کسی بھی مشکوک سرگرمی کا نوٹس فوراً لیا جائے اور نگرانی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد نہ صرف جموں خطہ بلکہ پورے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے معاملات انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں اور ایسے حالات میں فورسز کے درمیان قریبی تال میل اور مشترکہ حکمت عملی لازمی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ علاقے میں انٹیلی جنس جمع آوری کو بہتر بنایا جائے ، اہم تنصیبات کی سکیورٹی مضبوط کی جائے اور بارڈر کے نزدیک ہر طرح کے خطرات کا بروقت جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ فورسز ہر لمحہ تیار رہیں اور عوام کے تعاون سے امن و امان کو برقرار رکھا جائے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پونچھ میں نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنایا گیا ہے اور مشکوک عناصر پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے حالات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری‘ موسم خشک

Next Post

پولیس کی شوپیاں اور کولگام کے طبی مراکز کے لاکروں کی تلاشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری

پولیس کی شوپیاں اور کولگام کے طبی مراکز کے لاکروں کی تلاشی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.