نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیاتی مالیات کے وسائل کے بارے میں صورتحال کو واضح کیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی ماحولیاتی مالیات کو زیادہ شفاف اور یکساں معیاروں کے ساتھ نئی شکل دینے کا ایک بہترین موقع ہے ۔
وزیر اعظم نے مرکزی وزیر بھوپندر یادو کا ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس مضمون میں ہندوستان کے کلائمیٹ فنانس درجہ بندی کے مسودے اور بڑھتی ہوئی گھریلو سبز مالیات کو عملی قیادت کی ایسی مثالوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو مستقبل کے لیے زیادہ مؤثر عالمی ڈھانچے کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل مسٹر یادو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنا مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا تھا ”دہائیوں سے ماحولیاتی مالیات میں موجود ابہام نے اعتماد کو کمزور کیا ہے ۔ اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو یاد دلایا کہ جس طرح ہم آب و ہوا میں تخفیف پر نظر رکھتے ہیں، اسی طرح ہمیں آب و ہوا کی مالیات پر بھی نظر رکھنی چاہیے ۔
انڈین ایکسپریس میں شائع اس مضمون میں میں نے کہا ہے ” ماحولیاتی مالیات کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے ۔”








