پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-19
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

ترواننت پورم، 18 نومبر (یو این آئی) کیرالا اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام میڈیا اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے دوران مقرر کردہ ضابطئہ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔
کمیشن کے مطابق، پولنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل شروع ہونے والی "خاموشی کی مدت” کے دوران ایسی کسی بھی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی جو ووٹروں کو متاثر کرے یا انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو۔
اس مدت میں دوران ایگزٹ پول ، چاہے وہ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں ہوں یا پھر تنقیدی نوعیت کے ہوں، مکمل طور پر ممنوع ہوں گے ۔ یہ پابندی الیکٹرانک میڈیا پر بھی یکساں طور پر نافذ رہے گی۔
ضابطئہ اخلاق نافذ ہوتے ہی اداروں کو کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ریگولیشن) ایکٹ کا پابند رہنا ہوگا۔ ٹی وی چینلز کو براڈکاسٹ کنٹینٹ کمپلینٹس کونسل (بی سی سی سی) کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ پرنٹ میڈیا کو پریس کونسل آف انڈیا کے معیارات کی پیروی کرنا ہوگی۔
اسی طرح، انتخابات سے متعلق تمام نشریات میں نیوز براڈکاسٹرس اسٹینڈرڈس اتھارٹی (این بی ایس اے ) کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوگا۔
ڈیجیٹل دھوکہ دہی میں اضافے کی بڑھتی تشویش کے پیش نظر کمیشن نے نقلی تصاویر، من گھڑت آڈیو کلپس، ڈیپ فیک اور دیگر گمراہ کن مواد کی تیاری اور اس کے پھیلاؤ پر مکمل پابندی لگا دی ہے ۔
ایسا مواد جو خواتین کی توہین کرتا ہو، انہیں کمتر دکھاتا ہو، بچوں کو سیاسی تشہیر میں استعمال کرتا ہو یا جانوروں کے خلاف تشدد کو فروغ دیتا ہو، سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔
انتخابی تشہیر میں استعمال ہونے والے کسی بھی طرح سے ڈیجیٹلی تبدیل کیے گئے مواد پر واضح طور پر ”اے آئی۔ جنریٹیڈ”، ”ڈیجیٹل طور پر بہتر بنایا گیا” یا سینتھیٹک کنٹینٹ” لکھا ہونا چاہیے ۔
یہ عبارت ویڈیو اسکرین کے کم از کم 10 فیصد حصے پر ظاہر ہو، جبکہ آڈیو مواد میں اس کا اعلان ابتدائی 10 فیصد دورانیے کے اندر ہونا ضروری ہے ۔ مواد کے میٹا ڈیٹا اور تفصیل میں بھی اس کے تخلیق کار یا ذمہ دار ادارے کا نام شامل ہونا چاہیے ۔
کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی شکل و صورت، شناخت یا آواز میں گمراہ کن تبدیلی کرنا یا چھیڑ چھاڑ کرنا ممنوع ہے ۔ ایسے کوئی بھی مشکوک یا ممنوع مواد ملنے کی صورت میں اسے تین گھنٹے کے اندر ہٹانا ہوگا اور مواد تیار کرنے والے کو سرکاری انتباہ جاری کیا جائے گا۔
کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اے آئی کے ذریعے تیار کردہ تمام تشہیری مواد کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ:قواعد کی خلاف ورزی،یکم جنوری سے اب تک 1.25 لاکھ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج

Next Post

انتظامی سطح پر ہراسانی کے خلاف ملازمین کا بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

انتظامی سطح پر ہراسانی کے خلاف ملازمین کا بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.