بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ:قواعد کی خلاف ورزی،یکم جنوری سے اب تک 1.25 لاکھ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-19
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے ) کے عہدیداروں نے ان تمام پرائیویٹ ہیوی گاڑیوں پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے جو سڑکوں پر ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چل رہی ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں سڑک حادثات میں بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد کے پیش نظر، محکمہ نے سختی سے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ انفورسمنٹ اینڈ ویجلنس کے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر، چندر شیکھر گوڑ نے بتایا کہ صرف پانچ دنوں میں کئے گئے معائنوں میں 1460 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد اب قدرتی آفات یا کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوتی جا رہی ہے ، جو سماج کے لئے ایک تشویش ناک بات ہے ۔ ان کے مطابق، تقریباً 70% حادثات انسانی یا ڈرائیور کی غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جبکہ باقی 30% سڑک یا گاڑی کی ناقص حالت کے سبب پیش آتے ہیں۔
روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ نے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے ، جس میں بیداری، نفاذ، انجینئرنگ اور ایمرجنسی کیئر (ہنگامی دیکھ بھال) شامل ہیں۔ انفورسمنٹ کے تحت، یکم جنوری سے اب تک 1.25 لاکھ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین کارروائی میں، 12 نومبرکو وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر 33 اضلاع میں انفورسمنٹ اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ۔ گزشتہ چار دنوں میں، تقریباً 2200 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور 1500گاڑیاں ضبط کی گئیں، جن میں 160 گاڑیاں اوورلوڈنگ میں ملوث تھیں۔ علاوہ ازیں، تین فلائنگ اسکواڈس نے بھی 250 گاڑیوں پر کارروائی کی۔
جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر نے اوورلوڈنگ پر خاص طور پر سخت انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گاڑی اوورلوڈ کے ساتھ سڑک پر پکڑی گئی تو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس اور پرمٹ کی منسوخی جیسی کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت حادثات سے بچنے کے لئے جلد ہی ایک حکم نامہ جاری کیا جائے گا جس کے تحت تمام بھاری اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لئے ریڈیم ریفلیکٹیو ٹیپ لگانا لازمی ہو گااور فِٹنس کے وقت اس کی جانچ کی جائے گی۔
حکام نے تمام پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ قواعد کی مکمل پابندی کریں، ورنہ ان کے خلاف مستقل سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی صدر کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان

Next Post

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.