جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

روح اللہ اور عمرعبداللہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-18
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

ہم نے سنا… وہ سب سنا جو اپنے آغاروح اللہ سنانا چاہتے تھے… عمرعبداللہ کو سنانا چاہتے تھے … آغا روح اللہ نے جو کچھ کہا آپ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں یااتفاق … ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… لیکن… لیکن اگر ہمیں کسی چیز سے مطلب ہے‘ کسی میں دلچسپی ہے تو… تو اس ایک بات میں ہے کہ… کہ اب آئے گا مزہ … وہ کیا ہے کہ کشمیر کی سیاست میں کچھ مزہ نہیں آرہا تھا … اپوزیشن کے نام پر پی ڈی پی ایک مذاق تھا اور… اورا س لئے تھا کہ کہاں چالیس بیالیس سیٹیں اور کہاں تین چار… چار تو ابھی ہوئی ہیں‘ بڈگام کے بعد ہوئی ہیں… پہلے تو تین ہی تھیں… اس لئے اللہ میاں کی قسم کوئی مزہ نہیں آرہا تھا… سجاد لون صاحب اس خلاء کو پر کرنے کی کوشش کررہے تھے…لیکن خلاء اتنا زیادہ تھا کہ ان سے بھی کچھ ہو نہیں پارہا تھا… لاکھ کوششوں کے بعد بھی نہیں ہو پا رہا تھا… لیکن… لیکن اب نہیں … اب یہ صورتحال نہیں ہے… اور اس لئے نہیں ہے کہ روح اللہ کی باتوں سے اگر کوئی ایک بات سامنے آ رہی تھی تو… تو وہ یہ بات آ رہی تھی کہ ان جناب نے ساری کی ساری کشتیوں کو جلا ڈالا ہے… انہیں آگ لگا دی ہے‘ انہیں نذر آتش کر دیا ہے… اور … اور اب مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ہے… گنجائش نہیں ہو سکتی ہے…لگا تھا… ہمیں پہلے پہل لگا تھا کہ شاید عمرعبداللہ اور روح اللہ’گڈ کاپ، بیڈ کاپ‘ کھیل رہے ہیں… لیکن نہیں اب نہیں … اب بات اس سے زیادہ بڑھ گئی ہے… آگے بڑھ گئی ہے… یہ ’گڈ کاپ، بیڈ کاپ ‘ تک محدود نہیں رہی … بالکل بھی نہیں رہی … اس لئے اب مزہ آئیگا کہ… کہ کوئی تو ہے جو ٹکر دے گا … عمرعبداللہ کو ٹکر دے گا… کہ جب اپنا کوئی ٹکر دینے پر آتا ہے تو… تو چکر آتا ہے اور… اور عمرعبداللہ کو بھی یہ چکر آنے والا ہے … اور یہ بات روح اللہ جانتے ہیں… جانتے ہیں کہ وہ عمرعبداللہ کو ٹکر دے سکتے ہیں…انہیں اس بات کا اعتماد ہے ‘ یقین ہے… اور اس حد تک اعتماد اور یقین ہے کہ اتوار کو انہوں نے جو کچھ بھی کہا… وہ سارا عمرعبداللہ کے بارے میں کہا… کسی اور کے بارے میں نہیں کہا … لیکن… لیکن اس دوران انہوں نے ایک بار بھی نہیں… جی ہاں ایک بار بھی عمرعبداللہ کا نام نہیں لیا … یا ان کا نام تک لینا پسند نہیں کیا ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی دھماکہ:’ملزمان کو پاتال سے بھی پکڑیں گے‘

Next Post

پاکستان کی ۲۷ویں آئین ترمیم : طاقت ایک طرف، جمہوریت دوسری طرف

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پاکستان کی ۲۷ویں آئین ترمیم : طاقت ایک طرف، جمہوریت دوسری طرف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.