سرینگر//
شری یدوگیری یتھیراجا مٹھ کے سری سری یدوگیری یتھیراجا نارائنا رامانوجا جیار سوامی جی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے ان کی اہم شراکت کیلئے شکریہ کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر یو ٹی کے لوگوں کی امن اور خوشحالی کیلئے ان سے دعائیں مانگیں ۔
قبل ازیں رُکن پارلیمنٹ‘ حسنین مسعودی نے بھی سنہا سے ملاقات کی اور ان سے جموں و کشمیر کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
مسعودی نے کشمیر یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس کو مختلف تعلیمی شعبوں میں تحقیق اور ترقی کی مزید راہیں کھولنے اور کیمپس کو تحقیقی اور علمی سرگرمیوں میں عمدگی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ممبر پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ مختلف مسائل پر ان کی قیمتی بصیرت اور تجاویز کو متعلقہ لوگوں کے ساتھ عمل میں لانے کیلئے اٹھایا جائے گا ۔