نئی دہلی// وزیراعظم جناب نریندر مودی بدھ کے روزویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’اگر ودت نیوز پیپرگروپ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کریں گے آسام کے وزیراعلی ڈاکٹر ہیمنتا بسوا شرما بھی جو کہ اگرودت کی گولڈن جوبلی تقریبات کمیٹی کے چیف پیٹرن ہے، اس موقع پر موجود رہیں گے۔
اگرودت کی اشاعت کاآغاز ایک ہفت روزہ کے طور پر ہوا تھا۔اسے آسام کے ایک سینئر صحافی کنک سین ڈیکا نے شروع کیا تھا۔1995 میں روز نامہ اخبار کے طور پر دینک اگرودت کی اشاعت کا آغاز ہوا اور اس نےبہت جلد قارئین کا اعتماد حاصل کرلیا اور آسام کی ایک موثر آواز کے طورپر اپنی پہچان بنائی ہے۔