نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کو ایک بار پھر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا اور اسے ‘گبر سنگھ ٹیکس’ قرار دیا۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "صحت بیمہ پر جی ایس ٹی 18 فیصد، اسپتال کے کمروں پر پانچ فیصد جی ایس ٹی اور ہیروں پر 1.5 فیصد جی ایس ٹی۔ ‘گبر سنگھ ٹیکس’ ایک دردناک یاد ہے ، وزیر اعظم کس کی پرواہ کرتے ہیں‘‘۔
کانگریس لیڈر کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب کانگریس نے حکومت سے جی ایس ٹی کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کو کہا۔
کانگریس نے کہا کہ اس نئے ٹیکس سسٹم سے صرف بڑے کاروباریوں، سی اے اور ٹیکس وکلاء کو فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا،” انفرادی جی ایس ٹی کی شرح تعمیل کی لاگت کو کم کرے گی، حکومت کو من مانی کرنے سے روکے گی اور غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں پر بوجھ کم کرے گی۔”