منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے : عالمی عدالت انصاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in عالمی خبریں
A A
جنگ بندی :شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنیوا، 23 اکتوبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین قانونی ادارے ، بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے ) نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے ۔
عالمی خبر رساں اداروں ‘رائٹرز اور اے ایف پی’ کے مطابق گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، بشمول قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے )، کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کی حمایت کرے ۔
ججوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کرسکا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے ایک بڑی تعداد میں ملازمین کا تعلق حماس سے ہے ۔
بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل میں آسانی پیدا کرے اور فلسطینیوں کو بقا کے لیے ضروری ‘ بنیادی ضروریات’ فراہم کرے ۔
عالمی عدالت انصاف کا یہ وسیع فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امدادی ادارے اس ماہ کے آغاز میں ہونے والی ایک نازک جنگ بندی کے بعد غزہ میں انتہائی ضروری انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف کی ‘ مشاورتی رائے ‘ قانونی طور پر پابند نہیں کرتی، لیکن عدالت کا کہنا ہے کہ اس کی ‘ بڑی قانونی اہمیت اور اخلاقی اتھارٹی’ ہے ۔
اسرائیل نے عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، لیکن ایک اسرائیلی اہلکار نے سماعت سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یہ ‘ بین الاقوامی قانون کا غلط استعمال’ ہے ۔
اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیل ‘ بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے ساتھ غزہ کے حوالے سے تعاون کرتا ہے ، لیکن اسرائیل یو این آر ڈبلیو اے کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔’
عالمی عدالت انصاف کے صدر یوجی ایواساوا نے کہا کہ عدالت ‘ اس دلیل کو مسترد کرتی ہے کہ یہ درخواست بین الاقوامی عدالتی عمل کا غلط استعمال اور اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔’
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے ایک روز قبل، اقوام متحدہ کے عالمی ادارئہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) کی مشرق وسطیٰ کی ترجمان عبیر عطفہ نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے بعد سے تنظیم کے 530 ٹرک غزہ میں داخل ہو چکے ہیں، ان ٹرکوں نے 6,700 ٹن سے زیادہ خوراک پہنچائی، جو ان کے مطابق ‘ تقریباً 5 لاکھ افراد کے لیے دو ہفتوں کی خوراک کے لیے کافی ہے ۔’
عبیر عطفہ نے کہا کہ اب روزانہ تقریباً 750 ٹن خوراک غزہ میں داخل ہو رہی ہے ، جو جنگ بندی سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے ، لیکن اب بھی ڈبلیو ایف پی کے روزانہ 2 ہزار ٹن کے ہدف سے بہت کم ہے ۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ ایک قابض طاقت کے طور پر اسرائیل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ‘مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات پوری کرے ، بشمول ان اشیاء کے جو ان کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔’
عدالت نے مزید کہا کہ اسرائیل پر یہ ‘ ذمہ داری’ بھی ہے کہ وہ ان اشیاء کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ڈالے ۔
عدالت نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ بین الاقوامی قانون کے تحت بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ممنوع ہے ۔
اقوام متحدہ نے عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی تھی کہ وہ یہ واضح کرے کہ ایک قابض طاقت کے طور پر اسرائیل کی کیا ذمہ داریاں ہیں، بالخصوص اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کے حوالے سے ، ‘ جن میں فلسطینیوں کی بقا کے لیے درکار اشیاء کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانا اور سہولت فراہم کرنا شامل ہے ۔’
عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے اپریل میں درجنوں ممالک اور تنظیموں سے ایک ہفتے تک شواہد سنے ، جن میں زیادہ تر بحث یو این آر ڈبلیو اے کے کردار پر مرکوز تھی۔
عالمی عدالت انصاف کی سماعت کے دوران، ایک امریکی اہلکار نے یو این آر ڈبلیو اے کی غیرجانبداری پر ‘ سنگین خدشات’ ظاہر کیے اور الزام لگایا کہ حماس نے اس ایجنسی کی سہولیات کو استعمال کیا۔
امریکی اہلکار جوش سیمنز نے کہا کہ اسرائیل پر ‘ یو این آر ڈبلیو اے کو خصوصی طور پر انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دینے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔’
سیمنز نے مزید کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے غزہ میں امداد فراہم کرنے کا واحد ذریعہ نہیں ہے ۔ تاہم، عالمی عدالت نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کو ‘ بغیر کسی مناسب منتقلی منصوبے کے فوری طور پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔’
فلسطینی عہدیدار عمار حجازی نے اپریل کی سماعت کے دوران آئی سی جے کے ججوں کو بتایا تھا کہ اسرائیل امداد کو ‘ جنگ کے ہتھیار’ کے طور پر استعمال کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں غزہ میں قحط پیدا ہو رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنزانیہ میں عام انتخابات سے قبل اپوزیشن کے اعلیٰ رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.