ہانگ کانگ//
ہانگ کانگ کے قریب بحیرہ جنوبی چین میں کام کرنے والا ایک مال بردار جہاز طوفان میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث 27 عملہ لاپتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں سمندری طوفان کی لہروں کی وجہ سے “فیوجنگ 001” نامی جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے، جہاز کے 30 رکنی عملے میں سے 3 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 27 افراد لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔
ہانگ کانگ کے فلائٹ سروسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 طیاروں اور 6 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 36 رکنی امدادی ٹیم متاثرہ جہاز تک پہنچ گئی ہے، جہاں باقی عملے کی تلاش جاری ہے، جبکہ اب بھی طوفان امدادی کارروائی میں روکاوٹ کا سبب بن رہا ہے۔
فلائٹ سروسز کے حکام نے بتایا کہ 27 افراد کے لاپتہ ہونے کے دورانیے کو دیکھا جائے توان کے ملنے کا امکان کافی حد تک کم ہے۔
واضح رہے کہ چابا طوفان کی وجہ سے چین اور ہانگ کانگ کے ساحلوں پر ریڈ الرٹ پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا۔