جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

افغان طالبان میں اختلافات بڑھ گئے ، سراج الدین حقانی کی دیگر رہنماؤں پر نام لیے بغیر تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

کابل، 16 اکتوبر (یو این آئی) افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت میں اختلافات بڑھ گئے اور ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے لگے ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پکتیکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی قبائل سے ملاقاتیں کیں اور خطاب بھی کیا۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے خود کو انتشار سے بچانے ، حکومت اور عوام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں ماضی میں جہادی دور کی طرح متحد ہونا چاہیے اور ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ افغانوں کے لیے مذہب اور وطن دونوں اہم ہیں، مضبوط اسلامی عقیدے کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھاکہ عوام کو نرمی کے ساتھ اسلامی اقدار کا احترام کرنے کی طرف راغب کرنا چاہیے ۔
دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی خطاب کے دوران سراج الدین حقانی نے نام لیے بغیر دیگر طالبان رہنماؤں پر تنقید کی اور کہاکہ کچھ لوگوں کا جنگ میں کوئی کردار نہیں لیکن وہ فتح اور اقتدار میں واپسی کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسے بیانات سے باز رہیں، لوگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو نظر انداز نہ کریں، اپنے نام پر فتح کا دعویٰ نہ کریں، ان لوگوں کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، وہ ڈرونز اور آپریشنز کے خوف سے اپنا گھر نہیں چھوڑ سکتے تھے لیکن اب انہیں شہرت اور حیثیت مل گئی ہے لہٰذا مبالغہ آمیز رویہ طالبان کی قربانیوں اور جدوجہد کو بدنام کر سکتا ہے ۔
افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی نے طالبان کی اندرونی تقسیم کو مزید بڑھا دیا ہے اور سراج حقانی کا بیان بھی طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے قریب سمجھے جانے والے افراد سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم

Next Post

پوپ لیو کیلئے 12 سالہ سفید خالص نسل کے عربی گھوڑے ‘پروٹون’ کا تحفہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
پوپ لیو کیلئے 12 سالہ سفید خالص نسل کے عربی گھوڑے ‘پروٹون’ کا تحفہ

پوپ لیو کیلئے 12 سالہ سفید خالص نسل کے عربی گھوڑے 'پروٹون' کا تحفہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.