جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنریشن زی’ کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ، مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-15
in عالمی خبریں
A A
جنریشن زی’ کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ، مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

انتانانریو، 14 اکتوبر (یو این آئی) مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر کی حزبِ اختلاف کے رہنما اور دیگر عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، یہ دنیا بھر میں جنریشن زی (نوجوانوں کی قیادت) کی بغاوتوں کے نتیجے میں چند ہفتوں کے اندر گرنے والی دوسری حکومت ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمان میں حزبِ اختلاف کے سربراہ سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے بتایا کہ صدر اینڈری راجویلینا اتوار کو ملک چھوڑ کر فرار ہوئے ، جب فوج کے کئی یونٹس نے بغاوت کرتے ہوئے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صدارتی عملے سے رابطہ کیا، اور انہوں نے تصدیق کی کہ صدر ملک چھوڑ چکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ صدر اس وقت کہاں ہیں۔
صدارتی دفتر نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
پیر کی شب فیس بک پر قوم سے اپنے خطاب میں راجویلینا نے کہا تھا کہ انہیں اپنی جان کی حفاظت کے لیے کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے ، انہوں نے اپنا مقام ظاہر نہیں کیا لیکن کہا کہ وہ مڈغاسکر کو تباہ نہیں ہونے دیں گے ۔
ایک سفارتی ذریعے نے تقریر کے بعد بتایا کہ راجویلینا مستعفی ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔
ایک فوجی ذریعے نے رائٹرز’ کو بتایا کہ راجویلینا اتوار کو ایک فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر مڈغاسکر سے فرار ہوئے ، فرانسیسی ریڈیو آر ایف آئی’ نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔
میکرون نے مصر میں غزہ جنگ بندی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ فی الحال اس کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ فرانس نے راجویلینا کو فرار ہونے میں مدد دی، تاہم انہوں نے زور دیا کہ مڈغاسکر میں آئینی نظام برقرار رہنا چاہیے ، اور اگرچہ فرانس نوجوانوں کے مطالبات کو سمجھتا ہے ، انہیں فوجی دھڑوں کے ذریعے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔
فوجی ذریعے کے مطابق فرانسیسی فوج کا ایک ‘کاسا’ طیارہ اتوار کو سینٹ میری ہوائی اڈے پر اترا، 5 منٹ بعد ایک ہیلی کاپٹر آیا اور ایک مسافر کو طیارے میں منتقل کیا گیا، ‘وہ مسافر صدر اینڈری راجویلینا تھے ‘۔
یہ مظاہرے 25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف شروع ہوئے تھے ، لیکن جلد ہی بدعنوانی، ناقص حکمرانی، اور بنیادی سہولیات کی کمی کے خلاف عوامی بغاوت میں تبدیل ہوگئے ۔ یہ غصہ ان حالیہ عالمی مظاہروں سے مماثلت رکھتا ہے جنہوں نے نیپال میں وزیرِ اعظم کے استعفے اور مراکش میں سیاسی بحران کو جنم دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی، مغربی کنارے میں رات بھر چھاپے

Next Post

اگر آپ (میلونی) سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں: طیب اردوان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے

اگر آپ (میلونی) سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں: طیب اردوان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.