جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صرف ایک آئی فون نے 40 ہزار موبائل فون کی اسمگلنگ کیسے ناکام بنائی؟ برطانوی تاریخ کی بڑی کارروائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

لندن،13 اکتوبر (یو این آئی) صرف ایک آئی فون نے برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی چوری شدہ موبائل فون کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کردیا، پولیس نے جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔،
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس گروہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ سے چین تک لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے 40 ہزار اسمارٹ فونز اسمگل کیے ۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جو فون چوری کے خلاف کی گئی جس میں 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ہزار سے زائد چوری شدہ فونز برآمد ہوئے ، جن میں زیادہ تر جدید ترین آئی فونز بھی شامل تھے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ چین کو بڑے پیمانے پر فون اسمگل کر رہا تھا، جہاں صرف ایک جدید ترین آئی فون کی قیمت تین ہزار 700 یورو تک ہو سکتی ہے ۔
پولیس کا اندازہ ہے کہ یہ گروہ لندن سے چوری ہونے والے کم از کم آدھے موبائل فونز کو اسمگل کرنے کا ذمہ دار ہے ۔
یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب کرسمس ایو پر ایک شہری نے اپنا چوری شدہ آئی فون الیکٹرانک طریقے پر ٹریس کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فون کا سگنل ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ایک گودام سے ملا۔
پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی کے عملے نے جب اس فون سگنل کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ ایک باکس میں 894 دیگر فونز کے ساتھ رکھا ہوا تھا، وہ تمام فونز چوری شدہ نکلے اور اُس وقت انہیں ہانگ کانگ بھیجا جا رہا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو ڈرامائی انداز میں سڑک پر ناکہ لگا کر گرفتار کیا۔ ان کی گاڑی سے درجنوں فونز ملے جو ایلومینیم فوائل میں لپٹے ہوئے تھے تاکہ ان کے سگنلز بلاک ہوسکیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دوسرے کا ہندوستان سے بتایا جارہا ہے ۔
مزید کارروائیوں میں دیگر 15 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، جن میں سے زیادہ تر خواتین شامل ہیں، جس میں ایک عورت بلغاریہ کی شہری ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر چھاپوں کے دوران 30 مزید ڈیوائسز ضبط کیں۔
واضح رہے کہ لندن میں موبائل فون چوری کے واقعات میں گزشتہ چار سال کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔
سال 2020 میں موبائل چوری کی تعداد 28 ہزار 609 سے بڑھ کر 2024 میں 80 ہزار 588 تک پہنچ گئی ہے ۔ لندن اب پورے برطانیہ میں موبائل فون چوری کے 75 فیصد واقعات کا مرکز بن چکا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ثاقب الغنی بہار رنجی ٹیم کے کپتان مقرر،14 سالہ ویبھونائب کپتان

Next Post

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش ناکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش ناکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.