بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گل اور جڈیجہ کی شاندار کارکردگی سےہندوستان کی ویسٹ انڈیز پر گرفت مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) کپتان شبھمن گل (ناٹ آؤٹ 129) کی بہترین سنچری سے ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو پانچ وکٹ پر 518 رن بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی اور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ نے تین وکٹ حاصل کرکے ویسٹ انڈیز پر دباؤ بنا دیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز ابھی بھی ہندوستان کے اسکور سے 378 رن پیچھے ہے۔
ایک اور دن ہندوستانی کھلاڑیوں کے نام رہا۔ ویسٹ انڈیز نے احمد آباد کے مقابلے میں زیادہ صبر اور عزم کا مظاہرہ کیا، لیکن پھر بھی تال میل میں کچھ کمی دیکھی گئی، جس کا انہیں اس سیریز میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ہندوستان نے آج پانچ وکٹ پر 518 رن بنا کر اننگز کا اعلان کرنے سے پہلے ٹھیک 200 رن اور جوڑے — یشسوی جیسوال کے 175 اور شبھمن گل کے ناٹ آوٹ 129 رنوں کی بدولت ٹیم نے بڑا اسکور بنایا۔
جان کیمبل عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہوئے، لیکن نارائن چندرپال اور ایلِک ایتھنیز نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے وکٹ کے لیے 66 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیکن جیسا کہ اکثر ہوتا آیا ہے، ایک غلطی کے باعث چندرپال آؤٹ ہو گئے اور مہمان ٹیم کا اسکور 87/1 سے 107/4 ہو گیا۔ شائی ہوپ کافی مثبت نظر آئے اور ٹیون اِملاک نے اعتماد کے ساتھ بلے بازی کی۔ وکٹ پر ابھی بھی رن بن رہے ہیں اور انہیں کل اچھی بلے بازی کی امید ہوگی۔
ہندوستان کے اننگز کا اعلان کرنے کے بعد جب ویسٹ انڈیز نے کھیلنا شروع کیا تو اسے پہلا جھٹکا جلد ہی لگا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جڈیجہ نے جان کیمبل کو آؤٹ کر دیا۔ کیمبل نے 10 رن بنائے اور ونڈیز کا پہلا وکٹ 21 کے اسکور پر گرا۔
نارائن چندرپال اور ایلِک ایتھنیز نے دوسرے وکٹ کے لیے 66 رن کی شراکت داری کی۔ لیکن جڈیجہ نے چندرپال کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کرا کر اس شراکت کو توڑا۔ چندرپال نے 67 گیندوں میں 34 رن بنائے۔ کلدیپ یادو نے کچھ دیر بعد ایلِک ایتھنیز کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ ایتھنیز نے 84 گیندوں پر 41 رن بنائے۔ جڈیجہ نے ویسٹ انڈیز کے کپتان روستن چیز کو کھاتہ کھولنے کا موقع دیے بغیر اپنی ہی گیند پر خود کیچ کر لیا۔
شائی ہوپ نے اس کے بعد احتیاط کے ساتھ کھیلتے ہوئے ناٹ آؤٹ 31 رن بنا کر اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ان کے ساتھ دوسرے سرے پر ٹیون اِملک 14 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے جڈیجہ نے 37 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے، جبکہ کلدیپ نے 45 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔
اس سے پہلے ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 518 کے بڑے اسکور پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ لنچ کے بعد شبھمن گل نے سنچری بنا کر تیزی سے رن بنانا شروع کیا۔ اسی دوران 135ویں اوور کی دوسری گیند پر روستن چیز نے دھروو جُریل کو بولڈ کر کے ہندوستان کو پانچواں جھٹکا دیا اور اسی کے ساتھ ہندوستان نے 518 رن کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ شبھمن گل نے 196 گیندوں میں 16 چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 129 رن بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاکی : ہندوستان کا سلطان جوہر کپ میں فاتحانہ آغاز

Next Post

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھا آغاز کرنے کی امید :شان مسعود

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھا آغاز کرنے کی امید :شان مسعود

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.