جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جیت کی پٹری پر لوٹنے کی کوشش کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

وشاکھاپٹنم، 11 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے 13ویں میچ میں اتوار کے روز ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اے سی اے۔وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم سےمقابلہ کرے گی۔
ہندوستان کا ابھی تک کا سفر تضادات سے بھرا رہا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان پر فتح نے ٹیم کی چمک دکھائی، مگر جنوبی افریقہ کے خلاف شکست نے بیٹنگ لائن اپ کی غیر مستقل مزاجی کو ظاہر کیا۔
اسمرتی مندھانا ابھی تک اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں نہیں بدل سکی ہیں اور تین میچوں میں محض 54 رن بنائے ہیں۔ جمیما روڈریگز، پرَتیکا راول اور یہاں تک کہ کپتان ہرمن پریت کور بھی تسلسل قائم نہیں رکھ پائی ہیں۔
اس دباؤ میں نچلا آرڈر ہی اکثر ٹیم کو سہارا دیتا رہا ہے۔
ان مشکل حالات میں رچا گھوش امید کی کرن بن کر ابھری ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی 94 رنز کی اننگز نے ان کی جارحانہ مگر سنجیدہ بیٹنگ صلاحیت کو اجاگر کیا۔ اسنیہا رانا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، مگر آسٹریلیا جیسی تجربہ کار ٹیم کے خلاف صرف ایک یا دو بلے بازوں پر انحصار خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
آسٹریلیا اپنی مکمل فارم میں ہے۔ الیسا ہیلی، الیس پیری، بیتھ مُونی اور فیوبی لِچفیلڈ جیسی بلے باز ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، جب کہ گریس ہیرس اور ایشلے گارڈنر میچ کا رخ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کیم گارتھ اور میگن شٹ تیز گیندبازی میں قیادت کر رہی ہیں، جب کہ اسپن میں الانا کِنگ، انا بیل سدرلینڈ اور جارجیا ویئرہیم ٹیم کو گہرائی دیتی ہیں۔
وشاکھاپٹنم کی پچ متوازن مقابلہ دے سکتی ہے، تاہم دیر شام اوس پڑنے سے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو مدد مل سکتی ہے۔
ممکنہ ہندوستانی ٹیم:
پرَتیکا راول،اسمرتی مندھانا، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمیمہ روڈریگز، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، امن جوت کور، اسنیہا رانا، کرانتی گوڑ، شری چرنی۔
ممکنہ آسٹریلیائی ٹیم:
الیسا ہیلی (کپتان و وکٹ کیپر)، فیوبی لِچفیلڈ، الیس پیری، بیتھ مُونی، انا بیل سدرلینڈ، ایشلے گارڈنر، تالیہ میک گرا، جارجیا ویئرہیم، کیم گارتھ، الانا کِنگ، میگن شٹ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہتاشی کی شاندار برتری، ٹاپ 10 میں پانچ ہندوستانی کھلاڑی

Next Post

پارتھا سارتھی اور تاویش نے انڈر 16 زمرہ کا خطاب جیتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

پارتھا سارتھی اور تاویش نے انڈر 16 زمرہ کا خطاب جیتا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.