جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

غزہ، 8 اکتوبر (یو این آئی) غزّہ حکومت کے میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بمباری روکنے کی اپیل کے باوجود گذشتہ چار دنوں کے دوران محصور غزہ میں فضائی اور توپ حملوں میں 118 فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے ۔
دفتر نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی اپیل کو اور اس تجویز پر پیش کئے گئے مثبت ردعمل کو نظر انداز کر کے غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے "۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ، 4 اکتوبر ہفتے کی صبح سے 7 اکتوبر منگل کے اختتام تک ، غزّہ کے تمام صوبوں میں گنجان شہری آبادی والے اور جبری ہجرت کے بعد خالی پڑے ہوئے علاقوں پر 230 سے زائد فضائی اور توپ حملے کرکے "کھُلے قتل عام” کئے ہیں۔
حملوں میں قتل کئے گئے 118 شہریوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ صرف غزہ شہر میں 72 افراد کے قتل کی اطلاع ملی ہے ۔
بیان میں اسرائیل کو ان حملوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور امریکی انتظامیہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "جارحیت کو روکنے اور حقیقی جنگ بندی قائم کرنے کے لیے سنجیدہ، مؤثر اور فوری اقدامات کریں۔”
ہفتے کے روز، ٹرمپ نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری فوری طور پربند کرنے کی اپیل کی تھی اور فلسطین تحریکِ مزاحمت ‘حماس’ نے ان کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل پیش کیا تھا۔
اتوار کی شام، ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے آخر میں جنگ بندی مذاکرات مثبت رہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں”۔
پیر کو اسرائیل اور حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں بحیرہ احمر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کئے تھے ۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا تھاکہ ان مذاکرات کا مقصد یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے سازگارحالات پیدا کرنا اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مذاکرات، اسرائیلی فوج کی دوبارہ تعیناتی کے لئے نقشے پر اتفاق کرنے کا اور اس صورتحال کو علاقے سے انخلاء کی ابتدائی تیاری بنانے کا بھی ہدف رکھتے ہیں۔
اسرائیل اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں، عورتوں اور بچوں سمیت، 67,100 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے ۔
اسرائیل، انسانی قتل عام کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی قتل عام بھی نہایت بے شعوری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بھاری دھماکہ خیز مواد کے ساتھ علاقے کی آبادیاتی ساخت کے بیشتر حصے کو تباہ کرچُکا اور عملی طور پر تمام آبادی کو بے گھر کر چُکا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران

Next Post

جسٹس سومین سین نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

جسٹس سومین سین نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.