جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بنگلہ دیش نے افغانستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

شارجہ،6 اکتوبر(یو این آئی ) بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کلین سویپ کرلیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سیف حسن کی ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بنائے۔ ابتدائی اور درمیانی اوورز میں افغان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم آخری لمحات میں درویش رسولی اور مجیب الرحمان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کچھ بہتر اسکور تک پہنچایا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام، محمد سیف الدین، نسیم احمد اور رشید حسین نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ افغانستان کے 8 کھلاڑی 106 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
جواب میں بنگلا دیش نے پر اعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ تنزید حسن نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی، جب کہ سیف حسن نے ایک اینڈ پر ڈٹ کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا۔ تنزید حسن 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر سیف حسن نے سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کپتان جاکر علی 11 اور شمیم حسین صفر پر آؤٹ ہوئے لیکن سیف حسن نے نپے تلے انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ وکٹ کیپر بلے باز نرول حسن نے مسلسل تیسرے میچ میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور اظمت اللہ عمرزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کیا، سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش نے 4 وکٹ اور دوسرے میچ میں 2 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یورپی ویمنز چیمپئنز لیگ کا آغاز، آرسنل اور لیون کے درمیان ٹاکرا

Next Post

لکشیہ سین اور کدامبی سری کانت آرکٹک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

لکشیہ سین اور کدامبی سری کانت آرکٹک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.