جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی؟ محمد عامر نے وضاحت دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ممکنہ واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کر دیا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
ایک ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں، تاہم ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو تین دن سے سن رہا ہوں کہ محمد عامر کم بیک کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، ایسا کوئی معاملہ نہیں، میری کسی سے واپسی یا ریٹائرمنٹ واپس لینے پر کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی میرا کوئی ایسا ارادہ ہے، میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ حتمی ہے۔
عامر نے مزید کہا کہ اگرچہ مداح چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ کھیلوں، مگر پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل مواقع ملنے چاہئیں، تب ہی اگلے دو تین سال میں ایک مضبوط ٹیم تیار ہوگی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم جلد ایک بار پھر بڑی کامیابیاں سمیٹے گی، ہم ایشیا کپ فائنل کھیل چکے ہیں، اب امید ہے کہ ہم ورلڈ کپ فائنل بھی کھیلیں اور جیتیں۔ محمد عامر نے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تبدیلی سے متعلق سرفراز احمد کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ اگر سرفراز احمد چیف سلیکٹر بنتے ہیں یا بطور سلیکٹر آتے ہیں تو یہ ایک بہترین فیصلہ ہوگا، وہ موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکے ہیں، جس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے سرفراز احمد کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ایک ایماندار اور مخلص انسان ہیں، پاکستان کرکٹ کو ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، سابق کرکٹرز کو بھی نظام میں شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ کئی کھلاڑی آئے اور ٹیم کو انتشار میں چھوڑ گئے۔
عامر نے مزید تجویز دی کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو کوچنگ اور مشاورتی کرداروں میں استعمال کیا جائے۔ شعیب اختر، عمر گل اور سہیل تنویر کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، ان کے پاس قیمتی تجربہ ہے، یونس خان کو بھی سسٹم کا حصہ بنانا چاہیے، وہ ’یس مین‘ نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے 14 دسمبر 2024ء کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل وہ دسمبر 2020ء میں ریٹائر ہوئے تھے، بعد ازاں 2024ء کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی ظاہر کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شنگھائی ماسٹرز:نوویک جوکووچ کوارٹرفائنل میں،جینک سنر زخمی ہو کر باہر

Next Post

فرسٹ کلاس کرکٹ پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے نیوزی لینڈ میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

فرسٹ کلاس کرکٹ پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے نیوزی لینڈ میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.