جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

منئیلا، یکم اکتوبر(یو این آئی) فلپائن کے وسطی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 69 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن میں سب سے شدید 6 شدت کا تھا۔ تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور بجلی و پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے اداروں کو متحرک کردیا ہے ۔
شہری دفاع کے اہلکار رافی الیخاندرو نے صحافیوں کو بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے ساحل سے دور آنے والے اس شدید زلزلے کا مرکز صوبہ سیبو کے شمالی شہر بوگو کے قریب تھا، جہاں کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
شہری دفاع کے علاقائی دفتر کی ترجمان جین اباپو کے مطابق 69 ہلاکتوں کے یہ اعداد و شمار سیبو کے صوبائی ڈیزاسٹر آفس سے حاصل کیے گئے ہیں اور اس کی مزید جانچ کی جارہی ہے ، ایک اور سرکاری اہلکار نے کہا کہ 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرین کو فوری امداد کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ کابینہ کے وزرا خود متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
34 لاکھ آبادی پر مشتمل سیبو کا شمار فلپائن کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے ، یہ شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوا، تاہم شدید زلزلے کے باوجود ملک کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ مکتان-سیبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال رہا۔
شدید متاثرہ علاقوں میں شامل قصبے سان ریمیگیو کو ہنگامی صورتحال میں رکھا گیا تاکہ امدادی کارروائیوں میں سہولت ہوسکے ، قصبے کے ڈپٹی میئر الفی رینیس نے کھانے پینے کا سامان، پانی اور ریسکیو کے لیے بھاری مشینری فراہم کرنے کی اپیل کی۔
مقامی میڈیا نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں لوگ گھروں سے باہر بھاگتے اور عمارتوں کو گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں ایک سو سال پرانا چرچ بھی شامل ہے ۔ ڈپٹی میئر کے مطابق مرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو سان ریمیگیو کے ایک اسپورٹس کمپلیکس میں باسکٹ بال کھیل رہے تھے ، جو جزوی طور پر زمین بوس ہوگیا۔
فلپائن بحرالکاہل کے ‘رِنگ آف فائر’ پر واقع ہے جہاں آتش فشانی سرگرمیاں اور زلزلے عام ہیں، رواں سال جنوری میں دو بڑے زلزلے آئے تھے تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، جبکہ 2023 میں آنے والے 6.7 شدت کے زلزلے میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کی اعلیٰ فوجی افسران پر سخت تنقید

Next Post

نیتن یاہو کی مداخلت سے غزہ معاہدے کا مسودہ تبدیل، پاکستان کا موقف غیر یقینی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

نیتن یاہو کی مداخلت سے غزہ معاہدے کا مسودہ تبدیل، پاکستان کا موقف غیر یقینی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.