جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ نکات پر وضاحت اور مذاکرات کی ضرورت: قطر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

دوحہ، یکم اکتوبر (یو این آئی) قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ نکات ایسے ہیں جن پر وضاحت اور مذاکرات کی ضرورت ہے ۔
ترک نشریاتی ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے دوحہ میں قائم الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ ‘ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے سے ایک اہم مقصد حاصل ہوتا ہے ، جو کہ جنگ کا خاتمہ ہے ، لیکن اس میں کچھ نکات ہیں جن پر وضاحت اور بات چیت ضروری ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ سب اس منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے اور جنگ ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے ‘۔
قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ کو ابھی تک حماس کا اس منصوبے پر جواب موصول نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم اب تک حماس کے ردعمل سے واقف نہیں ہیں، کیونکہ اس کے لیے فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتفاقِ رائے ضروری ہے ۔
شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کے مطابق قطر اور مصر نے پیر کے اجلاس میں حماس کو واضح کر دیا تھا کہ ان کا اصل مقصد جنگ روکنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘قطر کی توجہ اس وقت اس بات پر ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی تکالیف کس طرح ختم کی جائیں، ہماری اولین ترجیح جنگ، قحط، قتل و غارت اور بے دخلی کا خاتمہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل جو منصوبہ پیش کیا گیا وہ اصولی نکات پر مبنی ہے ، جن پر تفصیلی گفتگو اور ان کے عملی طریقہ کار پر بات ہونا باقی ہے ۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے یہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر قائم رہیں اور دو ریاستی حل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ مرحلہ اہم ہے اور ایسے مذاکرات کا حصہ ہے جن سے کامل زبان میں کوئی فوری معاہدہ نہیں نکلے گا، موجودہ عمل پر آگے بڑھنا اور اسے مؤثر و کامیاب بنانا ضروری ہے ‘۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسرائیل کی غزہ پر جنگ ختم کرنے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
منصوبے کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے ، حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا، اسرائیلی فوج بتدریج واپس بلائی جائے گی اور غزہ کی حکمرانی کے لیے ایک غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
منصوبے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام کے لیے راستے کا ذکر موجود ہے ، لیکن اس کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی۔
اسرائیلی فوج اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 66 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے ، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ، مسلسل بمباری نے اس علاقے کو ناقابلِ رہائش بنا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں قحط اور بیماریوں نے جنم لیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر مسلح ہونا ممکن نہیں، حماس ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو مسترد کر دے گی: سینئر رہنما

Next Post

پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کی اعلیٰ فوجی افسران پر سخت تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post

پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کی اعلیٰ فوجی افسران پر سخت تنقید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.