جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی تجویز … اسرائیلی اپوزیشن کا حمایت کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-01
in عالمی خبریں
A A
غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی تجویز … اسرائیلی اپوزیشن کا حمایت کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تل ابیب، 30 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی اپوزیشن کے دو سرکردہ رہنماؤں نے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ اُس امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا جس کا مقصد غزہ کی جنگ کو ختم کرنا ہے ۔
اسرائیلی کنیسٹ کے رکن بینی گینٹز نے ایک پوسٹ میں "ایکس” پر لکھا کہ ٹرمپ کا جنگ بندی کا یہ منصوبہ جو تقریباً دو برس سے جاری لڑائی کو ختم کرنے کا راستہ دکھاتا ہے ، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور اسرائیل کے تحفظ کا ایک اہم موقع ہے ۔
گینٹز نے لکھا کہ "میں صدر ٹرمپ کو اُن کی ان تھک کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کا مقصد ہمارے قیدیوں کی واپسی اور اسرائیل کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ "صدر کی منصوبہ بندی پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ تمام قیدیوں کو واپس لایا جا سکے ، سیکیورٹی آپریشنز کی آزادی برقرار رہے اور حماس کی حکومت کا خاتمہ کیا جا سکے "۔
گینٹز نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو متنبہ کیا کہ وہ "تنگ نظری پر مبنی سیاست” کے باعث اس معاہدے کو سبوتاژ نہ کریں، ان کا اشارہ اُن وزرا کی طرف تھا جو جنگ ختم کرنے کے مخالف ہیں۔
اسی طرح اسرائیلی اپوزیشن کے ایک اور رہنما یائر لیپڈ نے بھی امریکی منصوبے کی حمایت کی۔ انھوں نے "ایکس” پر لکھا کہ "صدر ٹرمپ کا منصوبہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط اور درست بنیاد فراہم کرتا ہے "۔
اسرائیلی وزیر تعلیم یوآف کیش نے ایکس پر کہا کہ "یہ معاہدہ جنگ کے تمام اہداف کے حصول کی راہ ہموار کرتا ہے "۔ وزیر ثقافت و کھیل میکی زوہار نے بھی اُسی پلیٹ فارم پر لکھا "اسرائیل طاقت کی پوزیشن سے امن قائم کر رہا ہے "۔ شاس پارٹی کے سربراہ آریہ درعی نے بھی کہا "میں صدر ٹرمپ کے منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہوں”۔
اپوزیشن جماعت ‘ڈیموکریٹس’ کے رہنما یائر گولان نے حکومت میں موجود اُن وزرا پر بالواسطہ تنقید کی جو جنگ کے خاتمے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا "جنگ کا خاتمہ، قیدیوں کی واپسی، حماس کو غیر مسلح کرنا اور اُس کی حکومت ختم کرنا … اگر کوئی شخص ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتا ہے تو اُس کی اسرائیل دشمنی میں کوئی کسر نہیں”۔
انھوں نے "ایکس” پر مزید لکھا کہ "ہم پارلیمانی سطح پر اس منصوبے کے لیے مکمل حفاظتی نیٹ ورک فراہم کریں گے لیکن حقیقی خوشی اُس وقت ہو گی جب تمام قیدی واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے "۔
اسی طرح اسرائیلی نجی چینل 12 نے سابق چیف آف اسٹاف اور ‘یشار’ پارٹی کے سربراہ گادی آیزنکوٹ کا بیان نشر کیا جس میں انھوں نے کہا "ہمیں فوری طور پر مشکل فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ قیدیوں کو فوراً واپس لایا جا سکے "۔ انھوں نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "وزیر اعظم ! اپنی حکومت میں موجود انتہا پسندوں کی سیاسی دھمکیوں کو نظر انداز کریں۔ عوام قیدیوں کی واپسی کے حق میں ہیں اور کنیسٹ میں بھی اس کے لیے واضح اکثریت موجود ہے "۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کی نمائندہ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا "ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے طے پانے والے اس تاریخی معاہدے کے اعلان کے بعد اب سب سُکھ کا سانس لیں گے ، جس کے تحت 48 قیدیوں کی واپسی اور اسرائیل کی جانب سے جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے "۔
بیان میں مزید کہا گیا "اصل امتحان اب اس معاہدے پر فوری عمل درآمد ہے "۔
تنظیم نے زور دیا کہ "چونکہ ٹرمپ کا منصوبہ تمام فریقوں نے قبول کر لیا ہے ، وزیر اعظم کو چاہیے کہ فوراً غزہ شہر میں جاری فوجی کارروائی بند کرنے کا حکم دیں، کیونکہ یہی کارروائیاں اس وقت قیدیوں ، فوجیوں اور اس تاریخی معاہدے کے نفاذ کو خطرے میں ڈال رہی ہیں”۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں، ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں: اردوعان

Next Post

صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا مطالعہ کریں گے : حماس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا مطالعہ کریں گے : حماس

صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا مطالعہ کریں گے : حماس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.