جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کمار اور محسن نقوی نے مصافحہ کیا’: سنجے راوت نے ویڈیو شیئر کیا، ہمیں بے وقوف بنانا بند کرو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in کھیل
A A
سوریہ کمار اور محسن نقوی نے مصافحہ کیا’: سنجے راوت نے ویڈیو شیئر کیا، ہمیں بے وقوف بنانا بند کرو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

نئی دہلی ،29 ستمبر(یو این آئی ) ہندوستان نے دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم ہندوستان نے ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اقدام کے پیچھے حالیہ سیاسی کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کارفرما تھے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد، ٹرافی کی پیشکش میں تاخیر ہوئی اور آخرکار ٹرافی کو اسٹیج سے ہٹا لیا گیا۔ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو جشن منانے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس معاملے پر آئی سی سی سے باضابطہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیکن اس درمیان میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہندستانی کپتان محسن نقوی سے مصافحہ کرتے، چائے پیتے اور تصاویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔ اس پرانہوں نے کہا کہ کیا آپ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟وہ پاکستانی وزیر محسن نقوی سے مصافحہ کر رہے تھے اور تصاویر کے لیے مسکرا رہے تھے۔عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے پر بی جے پی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی۔ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے راوت نے الزام لگایا کہ ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے مصافحہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کے جعلی محب وطنوں اور بھکتوں کے بارے میں نہیں جانتا، لیکن حقیقی محب وطنوں نے کل کا میچ نہیں دیکھا، آپ نے پی سی بی کے سربراہ نقوی سے ٹرافی نہیں لی،
مزید برآں، انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو ہندوستانی فوج اور پہلگام دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ پاکستان کے ساتھ کیوں کھیل رہے ہیں؟ آپ کو پہلگام میں شہید فوجیوں اور شہید ہونے والوں کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔ آپ نے ٹرافی نہیں لی، ان کے کپتان سے مصافحہ نہیں کیا، پھر آپ نے میچ کیوں کھیلا؟ اگر آپ نے ایسا کیا تو یہ ڈرامہ بند کرو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کے کرس ووکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Next Post

امریکہ یورپی ممالک کی مدد سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیجنے پر غور کر رہا ہے : وینس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post

امریکہ یورپی ممالک کی مدد سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیجنے پر غور کر رہا ہے : وینس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.