جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مورکل نے ہاردک اور ابھیشیک کی فٹنیس تشویشات کو کیا مسترد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

دبئی، 27 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے بالنگ کوچ مارنے مورکل نے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنیس کے تعلق سے اٹھ رہے سوالوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ فائنل سے پہلے ہاردک اور ابھیشیک کی فٹنیس کے تعلق سے سوال اٹھے تھے لیکن گیندبازی کوچ کے بیان کے بعد سب کچھ صاف ہو گیا۔
ہاردک جمعہ کو سری لنکا کی اننگز کا پہلا اوور پھینکنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ ایسا ظاہر ہو رہا تھا کہ ان کے ہیمسٹرنگ میں مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسی اوور میں انہوں نے کسل مینڈس کو آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد وہ پوری اننگز میں میدان پر واپس نہیں آئے۔
مورکل نے میچ کے بعد پریس کانفرینس میں کہا ’’ہاردک کو کریمپس آ رہے تھے۔ آج رات اور کل صبح ان کی جانچ ہوگی، اس کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘ ہندوسان کے بالنگ کوچ نے وہی کہا جو کپتان سوریہ کمار یادو نے میچ پریزینٹیشن کے دوران کہا تھا۔
اس دوران ابھیشیک بھی سری لنکا کی اننگز کے دوران پہلے 10 اوور کے بعد میدان سے باہر رہے۔ نویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے، انہوں نے اپنے داہنے پیر کی جانگھ کو پکڑکر تکلیف ظاہر کی اور 10ویں اوور میں میدان چھوڑکر باہر چلے گئے۔ اسی وقت پتھم نسنکا کے ایک سکسر کو ڈیڈ بال قرار دیا گیا تھا، کیونکہ ابھیشیک گیندباز ورون چکرورتی کے رن اپ شروع کرنے سے پہلے میدان سے باہر نہیں گئے تھے۔
ہاردک کی طرح ابھیشیک کا بھی باقی اننگز میں برف اور پکل جوس سے کریمپ کا علاج کیا گیا۔ رنکو سنگھ، شیوم دوبے اور جتیش شرما الگ الگ موقعوں پر سبسٹی ٹیوٹ فیلڈر کے طور پر میدان پر آئے۔ ایک وقت تک ورما بھی کچھ دیر کے لیے باہر گئے، لیکن ہائڈریشن بریک لینے کے بعد وہ میدان پر واپس آگئے۔
ہندوستان اور سری لنکا کا میچ سپر اوور تک گیا تھا۔ اس کی وجہ سے میچ طے شدہ وقت سے زیادہ دیر تک چلا۔ ایسے میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے پاس اتوار کو پاکستان کے خلاف ہونے والے فائنل سے پہلے ری کوری کے لیے کافی کم وقت ہے۔ مورکل نے کھلاڑیوں کے آرام پر زور دیا اور کہا کہ ہفتے کے روز کوئی ٹریننگ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا ’’کھلاڑیوں کے لیے آرام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ وہ آئس باتھ لے رہے ہیں۔ میچ ختم ہوتے ہی ری کوری شروع ہو گئی ہے۔ ری کوری کا سب سے اچھا طریقہ نیند اور پیروں کو آرام دینا ہے۔ امید ہے کہ وہ اچھی نیند لے سکیں گے۔
’’کھلاڑیوں کے لیے الگ الگ پول سیشن رکھے جا ئیں گے۔ پھر مساج ہو ں گی تاکہ وہ اتوار کے بڑے مقابلے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔‘‘’ارشدیپ اور ہرشت ایکس فیکڑ ہیں‘۔
مورکل نے ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا جیسے کھلاڑیوں کی چنوتیوں پر بھی بات کی۔ سری لنکا کے خلاف جمعہ کو دونوں نے آٹھ اوور میں 100 رن دے کر کل دو وکٹ حاصل کئے، لیکن سپر اوور میں ارشدیپ نے شاندار گیندبازی کرکے ہندوستان کو جیت دلائی۔
انہوں نے کہا ’’وہ ٹریننگ میں جس طرح کی محنت کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ میدان پر اس کا نتیجہ نظر آئے گا۔ کبھی کبھی میچ پریکٹس کی کمی اثر ڈال سکتی ہے۔ آپ نیٹس میں کتنے بھی اوور ڈال لیں، لیکن میچ کے تجربے کا کوئی جواب نہیں ہے۔ لیکن ٹیم جیت رہی ہے۔ وہ سبھی ایکس فیکڑ کھلاڑی ہیں اور اصل میچ ونر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جیت کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے پُرجوش، اب کوئی دباؤ محسوس نہیں: گگن گوڑا

Next Post

ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی، اسکِٹ مقابلے میں اٹلی کا دبّدبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی، اسکِٹ مقابلے میں اٹلی کا دبّدبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.