بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گروگرام: تصادم میں دو گینگسٹر گرفتار، دو پولیس اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-27
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی): دارالحکومت اورقومی راجدھانی خطے میں پولیس نے مجرموں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ، جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے گروگرام کے سیکٹر-99 میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور گروگرام سی آئی اے سیکٹر-40 کی مشترکہ ٹیم نے ایک تصادم کے بعد نجف گڑھ کے مشہور نیرج تہلان قتل کیس میں مطلوب دو مجرموں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایڈیشنل کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت موہت جاکھڑ (29) اور جتن راجپوت (21) کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمین نے گھیرا بندی دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
گینگسٹر کی جانب سے ہوئی چھ راؤنڈ فائرنگ میں ایک گولی حولدار نارپت کی بُلیٹ پروف جیکٹ پر لگی، جبکہ دوسری گولی ایس آئی وکاس کے بائیں ہاتھ پر لگی ہے ۔ جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمین کے پیروں میں گولیاں لگیں۔ پولیس نے انہیں فوراًگرفتار کر لیا اور علاج کے لیے سیکٹر-10 سول اسپتال، گروگرام میں داخل کرایا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو بھی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے ۔
در اصل چار جولائی کو نجف گڑھ کے کاروباری نیرج تہلان کے قتل کے بعد سے دونوں ملزمین مسلسل ٹھکانے بدل رہے تھے ، مقام بدل کر اور فون بند رکھ کر پولیس کو چکمہ دیتے رہے ، لیکن دہلی پولیس اسپیشل سیل کی ٹیم نے تکنیکی نگرانی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے ٹھکانے معلوم کر لیے ۔ اس کے بعد سیل اور گروگرام سی آئی اے نے مشترکہ آپریشن کرکے آج صبح سویرے جال بچھایا، جیسے ہی ملزمین اسپلنڈر موٹرسائیکل پر نظر آئے ، پولیس نے انہیں گھیر لیا، پولیس نے ان کے پاس سے دو بھری ہوئی پستول، پانچ گولیاں اور ایک اسپلنڈر موٹرسائیکل قبضے میں لی ہے ، فارنسک ٹیم ہتھیاروں کی جانچ کرے گی، بائیک کے رجسٹریشن کی بھی تفتیش جاری ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کیا قتل میں یہی ہتھیاراستعمال ہوئے تھے ؟ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ مجرم انتہائی خطرناک اور پیشہ ور ہیں۔
علاج کے بعد ملزمین کو گرفتار کرکے دہلی لایا جائے گا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفتیش میں قتل کی سازش اور معاونین کے تعلق سے بھی معلومات ملنے کی امید ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گینگ کے باقی اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی تیاری جاری ہے ۔
ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ دہلی پولیس کا مقصد منظم جرائم پر سخت کارروائی کرنا ہے ، چاہے مجرم کتنے ہی ہوشیار کیوں نہ ہوں، پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب رہتی ہے ، یہ کارروائی ہماری ٹیم کی ہوشیاری اور تکنیکی مہارت کا نتیجہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم نے نوراتر کے پانچویں دن دیوی اسکندماتا کی پوجا کی

Next Post

مالویہ نگر میں دن دہاڑے فائرنگ، 55 سالہ شخص زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

مالویہ نگر میں دن دہاڑے فائرنگ، 55 سالہ شخص زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.