نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نوراتر کے پانچویں دن دیوی درگا کے پانچویں سوروپ دیوی اسکنداماتا کی پوجا کی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بھکتی پیغام اور ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تمام عقیدت مندوں کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح کی خواہش کی گئی۔
ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا ”نوراتر کے پانچویں دن، ہم ماں اسکندماتا کے لیے خصوصی پوجا کرتے ہیں۔ میں ان کے چرنو میں نمن کرتا ہوں اور پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ سبھی بھکتوں کو چین سکون، خوشحالی اور اچھی قسمت عطا کرے ۔ ان کی ممتا ہر زندگی میں نئی توانائی اور جوش پیدا کرے ۔”
دیوی درگا کے نو روپوں کے لیے وقف نو روزہ نوراتر تہوار ملک بھر میں عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔








