جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کے انتظام کی منصوبہ بندی کے تمام عناصر موجود ہیں اور جنگ بندی کے منتظر ہیں : مصر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-27
in عالمی خبریں
A A
غزہ کے انتظام کی منصوبہ بندی کے تمام عناصر موجود ہیں اور جنگ بندی کے منتظر ہیں : مصر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

نیویارک، 26 ستمبر (یو این آئی) مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد اس کے نظم و نسق سے متعلق تمام عناصر موجود ہیں البتہ ان پر عمل درآمد جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہو گا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمعرات کی شام ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بعد از جنگ سیکیورٹی کے انتظامات پر واضح لائحہ عمل موجود ہے ۔ انھوں نے زور دیا کہ اگر کوئی بین الاقوامی فورس تعینات کی جاتی ہے تو یہ اقوام متحدہ کے اختیار اور منظوری کے تحت ہونی چاہیے اور غزہ میں ایک سول کمیٹی اقتدار سنبھالے گی جو فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گی۔
بدر عبد العاطی نے مزید کہا کہ مصر بین الاقوامی افواج کی موجودگی کے لیے کھلا رویہ رکھتا ہے لیکن یہ عمل سلامتی کونسل کے فیصلے کے مطابق ہونا ضروری ہے ۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد عرب-اسلامی منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا "فی الحال غیر منصفانہ جنگ کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے بعد ہم سیکیورٹی انتظامات اور غزہ کے نظم و نسق کو دیکھیں گے ۔” انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک عارضی فلسطینی انتظامیہ کے قیام پر اتفاق رائے ہے جس میں کسی فریق یا تنظیم کی شمولیت نہیں ہو گی۔
بدھ کے روز مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کا عمل شروع کر چکا ہے ، اور قاہرہ اس دائرے کو بین الاقوامی برادری کی حمایت کے ساتھ مزید وسعت دینے پر آمادہ ہے ۔
مدبولی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر "اگلا روز اور غزہ میں استحکام کی حمایت” کے عنوان سے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اپنی تقریر میں انھوں نے کہا کہ مصر ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے جو فلسطینی مسئلے کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کی جا رہی ہے ۔ ان کے مطابق جنگ بندی اور خون ریزی روکنے کے لیے ثالثوں کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی عوام کو فوری سکون فراہم کیا جا سکے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ پر عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے ، جو اپنے دوسرے سال میں داخل ہونے کو ہے اور اب تک جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق یہ جنگ محصور غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنی ہے اور 65 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسی دوران ایک بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے سبب غزہ کے بعض حصے قحط اور بھوک کی صورت حال کا شکار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترک ہوائی کمپنی کا ٹرمپ-ایردوان مذاکرات کے بعد 225 بوئنگ طیاروں کی خریداری کا فیصلہ

Next Post

شام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
Next Post
شام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک

شام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.