جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل اور شام اہم معاہدے کے قریب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

نیویارک، 24 ستمبر (یو این آئی) امریکی ایلچی برائے شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور شام آپس میں کشیدگی میں کمی کیلیے ابتدائی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی نے بتایا کہ اسرائیل اور شام ایک ابتدائی ڈی ایسکلیشن سمجھوتے (کشیدگی میں کمی کے معاہدے ) کے قریب ہیں جو مستقبل میں ایک سکیورٹی معاہدے کی بنیاد بنے گا۔
اسرائیل شام کے جنوب مشرقی علاقوں میں کئی فضائی حملے کر چکا ہے ۔ اس نے گزشتہ سال دسمبر میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے سرحد کے قریب بار بار کارروائیاں کیں۔
امریکی ایلچی ٹام بیرک کئی مہینوں سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ نیویارک شہر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی اسے نیک نیتی کے ساتھ دیکھ رہا ہے ۔
چند روز قبل شامی صدر احمد الشرع نے اسرائیل کو ناقابل اعتبار ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس پر اعتماد نہیں کرتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شام اب دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک نہیں رہا۔
احمد الشرع نے ترک میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکی ثالثی میں معاہدہ جلد طے پانے والا ہے لیکن یہ نیا معاہدہ 1974 کے معاہدے جیسا ہوگا اور تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے ۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ شام لڑنا جانتا ہے لیکن اب جنگ نہیں چاہتا، السویدہ میں حالیہ بدامنی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، اسرائیل کے ساتھ اگر اعتماد کی بات ہو تو میرا جواب ہے میں اس پر اعتماد نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں صدارتی محل اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا یہ حملہ دراصل اعلان جنگ کے مترادف ہے ، اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ ناگزیر ہے مگر اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری پھر بھی مشکوک ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر اور ٹیلی پرامپٹر دونوں رک گئے ، ٹرمپ کے ساتھ عجیب واقعہ

Next Post

غزہ میں آج مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
غزہ میں آج مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ

غزہ میں آج مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.